حیدرآباد

بیگم بازار میں شہر کے سب سے بلند مجسمہ کی نقاب کشائی

شہر کے بیگم بازار علاقہ میں مہارانا پرتاپ چوک پر کل رات مہا رانا پرتاپ کے21فٹ بلند مجسمہ کی نقاب کشائی عمل میں آئی۔ شہر میں اب تک کا یہ بلند مجسمہ ہے۔

حیدرآباد: شہر کے بیگم بازار علاقہ میں مہارانا پرتاپ چوک پر کل رات مہا رانا پرتاپ کے21فٹ بلند مجسمہ کی نقاب کشائی عمل میں آئی۔ شہر میں اب تک کا یہ بلند مجسمہ ہے۔

متعلقہ خبریں
بیگم بازار میں قبرستان کے باب الداخلہ پر عوامی بیت الخلاء کی تعمیر

2007 میں سابق صدر جمہوریہ پرتبھا پاٹل نے پارلیمنٹ ہاوز میں مہارانا پرتاپ کے مجسمہ کی نقاب کشائی انجام دی تھی۔ دوٹن وزنی اس مجسمہ کو فنکار سندرسنگھ نے تین ماہ میں بنوایا۔

اس اہم اقدام کو پایہ تکمیل تک پہونچانے میں نوجوان ٹھاکر سندر سنگھ کی سخت محنت شامل رہی۔ سنگھ، راجپوت برادری کے نوجوان ہیں جنہوں نے مجسمہ کی تعمیر اور اس کی ایستادگی کیلئے خود کو وقف کردیا تھا۔

اس مقصد کے حصول پر تمام راجپوت برادری، نوجوان سنگھ کی شکر گذار ہے۔ رکن راجیہ سبھا انیل کمار یادو، کارپوریٹر شنکر یادو اور دیگر مجسمہ کی نقاب کشائی تقریب میں شریک تھے۔ اس تقریب میں راجپوت برادری کے تمام افراد نے شرکت کی۔