مہاراشٹرا میں ٹرین میں جوڑے کے ہینڈ بیگ کی چوری،تلنگانہ کے سکندرآباد ریلوے اسٹیشن میں شکایت
جس میں تقریباً 15 تولے سونے کے زیورات اور 15,000 روپے نقد رقم موجود تھی تاہم اس جوڑے نے سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پہنچنے کے بعد گورنمنٹ ریلوے پولیس (جی آر پی) کے حکام سے شکایت کی۔

حیدرآباد: چوروں نے مہاراشٹرا میں دورانِ سفر دورونتو ایکسپریس میں ایک مسافر جوڑے کو نشانہ بنایا اور مبینہ طور پر ایک ہینڈ بیگ لے کر فرار ہو گئے
جس میں تقریباً 15 تولے سونے کے زیورات اور 15,000 روپے نقد رقم موجود تھی تاہم اس جوڑے نے سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پہنچنے کے بعد گورنمنٹ ریلوے پولیس (جی آر پی) کے حکام سے شکایت کی۔
مہاراشٹرا کے مہندر اور کویتا اپنے دیگر ارکان خاندان کے ساتھ ٹرین میں سوار تھے اور حیدرآباد کی طرف سفر کر رہے تھے کہ یہ واقعہ پیش آیا۔
جب ٹرین مہاراشٹرا کے بدری اسٹیشن پہنچی تو جوڑے نے ہینڈ بیگ چیک کیا جس پر قیمتی سامان غائب تھا۔
انہوں نے فوراً ٹرین میں موجود ریلوے پروٹیکشن فورس (آر پی ایف) کے حکام کو اطلاع دی اور سکندرآباد پہنچنے پر باضابطہ شکایت درج کرائی۔
شکایت کی بنیاد پر، سکندرآباد میں گورنمنٹ ریلوے پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید جانچ کے لئے کیس مہاراشٹرا کی جی آرپی کو منتقل کردیا۔