جرائم و حادثات

غیر شائستہ الفاظ، خاتون نے سرعام سڑک پر نوجوان کی چپل سے پٹائی کردی

حیدرآباد: گاڑی پر جانے کے دوران غیر شائستہ الفاظ پر خاتون نے ایک نوجوان کی سرعام سڑک پرچپل سے پٹائی کردی۔

حیدرآباد: گاڑی پر جانے کے دوران غیر شائستہ الفاظ پر خاتون نے ایک نوجوان کی سرعام سڑک پرچپل سے پٹائی کردی۔

متعلقہ خبریں
انجینئرنگ کالج میڑچل میں طالبات کی خفیہ فلمبندی کیس میں دو گرفتار
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
رمضان المبارک کے آخری عشرے کی قدر کریں، دعاؤں اور نیکیوں میں وقت گزاریں: مولانا مفتی صابر پاشاہ قادری
فنڈز تو مختص ہوئے، مگر خرچ کیوں نہیں؟ تلنگانہ میں 75 فیصد اقلیتی بہبود بجٹ غیر استعمال شدہ
غزوہ بدر کی اہمیت: مولانا صابر پاشاہ نے اہل اسلام کو جرات و عزم کی نصیحت کی

یہ واقعہ تلنگانہ کے محبوب آباد ضلع مستقرکے نہرو سنٹرعلاقہ میں پیش آیاجس کا ویڈیو وائرل ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق یہ خاتون اپنی گاڑی پر جارہی تھی کہ اسی دوران ایک اور موٹر سائیکل پر سوار دو نوجوانوں میں سے ایک نے ناشائستہ الفاظ کا استعمال کیا تبصرہ کیا۔

اس پر خاتون نے اپنی گاڑی سے اترکر ان نوجوانوں کی بائیک کو رکوایا اورنوجوان کی پٹائی چپل سے کردی۔

قریبی کرانہ کی دکان کے مالک نے اس واقعہ کا ویڈیو لے لیا۔ یہ ویڈیو تیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا۔

مقامی افراد نے خاتون کو روکنے کی کوشش کی تاہم اس نے مقامی افراد ا ور راہگیروں کی ایک نہ سنی اورنوجوان کی پٹائی کرتی رہی۔

اس واقعہ کی ویڈیو دیکھنے والوں نے اس کو مبارکباد پیش کی اور اس کی ستائش کی۔ بعض افرادنے کہاکہ خواتین کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کرنے والوں کو سرعام سڑک پر ایسی ہی سزا دینی چاہئے۔

بعض افراد نے کہاکہ خاتون نے نوجوان کو اچھا سبق سکھایا ہے۔

ذریعہ
یواین آئی