سوشیل میڈیاشمالی بھارت
ٹرینڈنگ

4 بچے پیدا کرنے پر ایک لاکھ روپے کا انعام: پرشورام

مدھیہ پردیش حکومت میں کابینہ وزیر کا درجہ رکھنے والے برہمن برادری کے پرشورام کلیان بورڈ کے صدر وشنو راجوریا نے برہمن جوڑوں کو چار بچے پیدا کرنے پر ایک لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا۔

اندور: مدھیہ پردیش میں ریاستی وزیر کا درجہ رکھنے والے برہمن سماج کے پرشورام کلیان بورڈ کے صدر وشنو راجوریا نے عجیب بیان دیا ہے۔

متعلقہ خبریں
مدھیہ پردیش میں 2فوجی جوانوں پر حملہ اور ساتھی کی عصمت ریزی واقعہ کی مذمت
’محرم جلوسوں میں فلسطینی پرچم لہرانے والوں کے خلاف کیسس واپس لئے جائیں‘
باپ اور بھائی کی قاتل 15 سالہ لڑکی گرفتار
ٹرین میں خاتون نے بچی کو جنم دیا، بوگی میں موجود خواتین نے ڈلیوری کرائی
کتے کے بچے کو ہلاک کرنے والے کے خلاف کارروائی کی جائے (دردناک ویڈیو)

انہوں نے کہا کہ اگر برہمن برادری کا نیا شادی شدہ جوڑا 4 بچوں کو جنم دیتا ہے تو ہم انہیں ایک لاکھ روپے کا انعام دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ برہمن برادری کے نوجوانوں کے کم از کم 4 بچے پیدا ہونے چاہئیں۔

راجوریا نے کہا کہ ملک میں غیر ہندو آبادی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ ہمیں اپنے خاندان اور معاشرے پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔ مجھے نوجوان نسل سے بہت امیدیں ہیں۔ وہ سن لیں کہ آنے والی نسل کی حفاظت ان کے اپنے ہاتھ میں ہے۔

انہوں نے اسٹیج سے کہا کہ جو نوجوان اچھے عہدوں پر پہنچتے ہیں وہ اکثر صرف ایک بچہ ہونے کے بعد اپنے خاندان کو بڑھانا چھوڑ دیتے ہیں۔ یہ غلط ہے۔

جن کے چار بچے ہیں انہیں پرشورام ویلفیر بورڈ کی طرف سے ایک لاکھ روپے کا انعام ملے گا۔ یہ ترغیب مستقبل میں بھی جاری رہے گی، چاہے بورڈ کا سربراہ کوئی ہو۔