آندھراپردیش

وشاکھا پٹنم میں کووڈ۔ 19 سے ایک 51 سالہ خاتون کی موت

وہ کئی امراض میں بھی مبتلا تھیں، گردے ناکام ہوگئے تھے۔ یہ بات عہدیدار نے بتائی اور کہا کہ کووڈ۔ 19 کے لئے آر ٹی۔ پی سی آر ٹسٹ کیا گیا جس میں وہ کووڈ۔ 19 میں بھی مبتلا بتائی گئی۔

وشاکھا پٹنم: ایک 51 سالہ خاتون جو کہ کووڈ۔ 19 میں بھی مبتلا تھی، وشاکھاپٹنم کے ایک دواخانہ میں علاج کے دوران فوت ہوگئی ہے اور ایک سرکاری عہدیدار نے یہ بات بتائی۔ بی سوماکلا جس کو تنفس کے شدید عارضہ (اے آر ڈی ایس) کی وجہ سے دواخانہ سے امراض سینہ میں شریک کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
اتم کمار ریڈی سے راہول گاندھی کا اظہار تعزیت
بیوی نے قریب المرگ شوہر کو گولی ماردی
ایک ہونہار لڑکی جسے’’جہیز‘‘ نے مار دیا
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا

 وہ کئی امراض میں بھی مبتلا تھیں، گردے ناکام ہوگئے تھے۔ یہ بات عہدیدار نے بتائی اور کہا کہ کووڈ۔ 19 کے لئے آر ٹی۔ پی سی آر ٹسٹ کیا گیا جس میں وہ کووڈ۔ 19 میں بھی مبتلا بتائی گئی۔

 سوماکلا کا ڈائیلاسس بھی کروایا گیا اور بعد میں کنگ جارج ہاسپٹل کو منتقل کردیا گیا جہاں 24 / دسمبر کو صبح 3:00 بجے انتقال کر گئیں۔ یہ بات سپرنٹنڈنٹ پی اشوک کمار نے بتائی۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ خاتون صحت کے مسائل سے بھی دوچار تھیں نہ کہ صرف کووڈ۔ 19 سے۔