تلنگانہ
تلنگانہ کے یادادری بھونگیر ضلع میں شیر کے حملہ میں گائے ہلاک
اس واقعہ کے بعد مقامی کسانوں اور مکینوں میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔ محکمہ جنگلات کے حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے علاقے میں ٹریپ کیمرے نصب کر دیئے ہیں تاکہ شیر کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جا سکے۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے یادادری بھونگیرضلع کے دتایہ پلی گاؤں میں ایک شیر نے گائے پر حملہ کر کے اسے ہلاک کر دیا۔
اس واقعہ کے بعد مقامی کسانوں اور مکینوں میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔ محکمہ جنگلات کے حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے علاقے میں ٹریپ کیمرے نصب کر دیئے ہیں تاکہ شیر کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جا سکے۔
حکام نے دیہاتیوں کے لئے ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں انہیں مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ تاریکی ہونے کے بعد گھروں سے باہر نہ نکلیں اور اپنے مویشیوں کی حفاظت کے لئے چوکس رہیں۔