حیدرآباد

شادی کیلئے لڑکی نہ ملنے پر، ایک شخص کی حالت نشہ میں سڑک پر ہنگامہ آرئی

حیدرآباد: شادی کرنے کیلئے لڑکی نہ ملنے کا دعوی کرتے ہوئے ایک نوجوان نے حالت نشہ میں اپنی شرٹ اتارکر سرعام سڑک پر ہنگامہ آرائی شروع کردی۔

حیدرآباد: شادی کرنے کیلئے لڑکی نہ ملنے کا دعوی کرتے ہوئے ایک نوجوان نے حالت نشہ میں اپنی شرٹ اتارکر سرعام سڑک پر ہنگامہ آرائی شروع کردی۔

متعلقہ خبریں
بیٹی کی شادی کی رقم لے کر باپ فرار۔ ماں خودکشی کرلینے پر مجبور
دھوکہ دہی کے ذریعہ 20 خواتین سے شادی کر نے والا گرفتار
تلنگانہ: بیٹے کی گرفتاری پر ہوم گارڈ کا پولیس اسٹیشن میں ہنگامہ
شادی شدہ خاتون از خود خلع نہیں لے سکتی
اسرائیلی بمباری سے بے گھر ہوئے جوڑوں کی شادی

یہ واقعہ تلنگانہ کے میڑچل میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق نوجوان جس کی شناخت ملاریڈی کے طورپر کی گئی ہے، نے کل شب قومی شاہراہ پر اچانک اپنی شرٹ اتار کر ہنگامہ آرائی شروع کردی۔

اس نے تلنگانہ کانگریس کے سربراہ ریونت ریڈی کی حمایت میں نعرے بازی کی۔ساتھ ہی اس نے قومی شاہراہ 44 پر لیٹ کر گاڑیوں کی آمد ورفت میں رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش کی۔

پولیس نے اس شخص کو روکنے کی کافی کوشش کی۔

اس نے چوراہے پر موجود بی آرامبیڈکر کے مجسمہ کے قریب پہنچ کر دستور ہند کے معمار کی حمایت میں نعرے بازی شروع کردی اور جب پولیس نے اس کو روکنے کی کوشش کی تو اس نے پولیس سے کہا کہ وہ شادی کرنا چاہتا ہے تاہم شادی کیلئے اس کو لڑکی نہیں مل رہی ہے۔

پولیس نے کافی جدوجہد کے بعد اس پر قابو پالیا اور اس کے ارکان خاندان کو طلب کرتے ہوئے اسے حوالے کردیا۔

a3w
ذریعہ
یواین آئی
a3w