مشرق وسطیٰ

امریکی فوج کی طرف سے یمن میں نئے فضائی حملے شروع

امریکہ نے 15 مارچ کو حوثی فورسز کے خلاف اپنی فضائی مہم دوبارہ شروع کرتے ہوئے کہا کہ ان حملوں کا مقصد گروپ کو بحیرہ احمر میں اسرائیلی اور امریکی بحری اثاثوں پر حملے کرنے سے روکنا ہے۔

صنعاء: امریکی فوج نے شمالی یمن میں متعدد مقامات کو نشانہ بناتے ہوئے سنیچر کی دیر رات 10 فضائی حملے کئے یہ اطلاع حوثیوں کے زیرانتظام المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ میں دی گئی

متعلقہ خبریں
روسی صدر کی مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے خاتمے میں مدد کی پیشکش
بے لگام اسرائیل دنیا کو اپنی جاگیر سمجھتا ہے:شاہ اُردن
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ

رپورٹ کے مطابق یہ حملے شمالی صوبہ صعدہ کے ضلع السلم ، مغربی صوبہ الحدیدہ کے ضلع المنیرہ اور وسطی صوبہب البیضاء کے ضلع الصومعہ میں تجارتی مراکز کو نشانہ بنایا گیا ابھی تک کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے جمعہ کے روز ‘ایکس’ پر کہا کہ حوثیوں کے خلاف اس کی کارروائی جاری ہے۔



امریکہ نے 15 مارچ کو حوثی فورسز کے خلاف اپنی فضائی مہم دوبارہ شروع کرتے ہوئے کہا کہ ان حملوں کا مقصد گروپ کو بحیرہ احمر میں اسرائیلی اور امریکی بحری اثاثوں پر حملے کرنے سے روکنا ہے۔

شمالی یمن کے زیادہ تر حصے پر قابض حوثیوں نےکہا ہے کہ اگر اسرائیل غزہ میں اپنی جارحیت روکتا ہے اور غزہ کی پٹی تک اہم انسانی امداد پہنچانے کی اجازت دیتا ہے تو وہ اپنی کارروائی روک دیں گے۔