حیدرآباد
ملعون راجہ سنگھ نے حلال پراڈکٹس کے بائیکاٹ کی ہندوؤں سے اپیل کی
راجہ سنگھ نے کہا کہ ایسا ادارہ جو حلال پراڈکٹس کے سرٹیفکیٹس جاری کرتاہے،ان پراڈکٹس کوتیار کرنے والی کمپنیوں سے رقم وصول کرتے ہیں اور یہ رقم دہشت گردی کیلئے استعمال کی جاتی ہے۔
حیدرآباد:تلنگانہ بی جے پی کے رکن اسمبلی راجہ سنگھ نے گنیش فیسٹیول کے دوران حلال پراڈکٹس کے بائیکاٹ کی ہندووں سے اپیل کی۔راجہ سنگھ جو ایک طویل عرصہ سے حلال پراڈکٹس کے خلاف وکالت کرتے ہیں،نے ایک مرتبہ پھر ہندووں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان اشیا کی خریداری نہ کریں۔
راجہ سنگھ نے کہا کہ ایسا ادارہ جو حلال پراڈکٹس کے سرٹیفکیٹس جاری کرتاہے،ان پراڈکٹس کوتیار کرنے والی کمپنیوں سے رقم وصول کرتے ہیں اور یہ رقم دہشت گردی کیلئے استعمال کی جاتی ہے۔
راجہ سنگھ نے یہ بھی دعوی کیا کہ حلال پراڈکٹس دہشت گرد گروپس کی بڑی سازش ہے تاکہ ہندووں کے تہواروں کے دوران رقم بنائی جاسکے۔