معظم جاہی مارکٹ میں گاؤ رکھشکوں کا مویشی برادروں پر حملہ (ویڈیو وائرل)
واقعہ کے بعد اے آئی ایم آئی ایم کے ایم ایل سی مرزا رحمت بیگ اور چند کارپوریٹروں نے مداخلت کرتے ہوئے پولیس کے ہمراہ صورتحال کو سنبھالا۔ بعد ازاں پولیس نے مویشیوں کو محفوظ طریقے سے سرکاری شیلٹر منتقل کر دیا۔
حیدرآباد: حیدرآباد کے معظم جاہی مارکٹ میں ہفتہ کی رات اس وقت ہلکی کشیدگی دیکھنے میں آئی جب گاؤ رکشکوں کے ایک گروپ نے مویشی لے جانے والی ایک گاڑی کو روک لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ تقریباً بیس افراد پر مشتمل یہ گروپ گاڑی کا تعاقب کرتے ہوئے مارکیٹ کے قریب پہنچا اور وہاں مویشی برداروں کے ساتھ تلخ کلامی کی۔
اس دوران بھیڑ اکٹھی ہونے لگی اور جے شری رام کے نعرے لگنے لگے جس کے بعد پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی اور حالات کو قابو میں کرنے کی کوشش کی۔ عینی شاہدین کے مطابق گاؤ رکشکوں نے مبینہ طور پر مویشی برداروں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئے اور انہیں علاج کے لیے عثمانیہ جنرل ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔
واقعہ کے بعد اے آئی ایم آئی ایم کے ایم ایل سی مرزا رحمت بیگ اور چند کارپوریٹروں نے مداخلت کرتے ہوئے پولیس کے ہمراہ صورتحال کو سنبھالا۔ بعد ازاں پولیس نے مویشیوں کو محفوظ طریقے سے سرکاری شیلٹر منتقل کر دیا۔
یہ واقعہ ایک بار پھر شہر میں گاؤ رکشکوں کی سرگرمیوں اور اس سے پیدا ہونے والی کشیدگی کو اجاگر کرتا ہے، جس پر عوامی حلقوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔