حیدرآباد

حیدرآباد میں پی ایل سی، سنٹر آف ایکسیلنس قائم کیاجائے گا

تلنگانہ میں شعبہ بینکنگ، مالی خدمات اور انشورنس شعبہ کو آج اُس وقت زبردست فروغ حاصل ہوا جب لندن اسٹاک ایکسچینج گروپ (LSEG) پی ایل سی کی جانب سے حیدرآباد میں ٹکنالوجی سنٹر آف ایکسلنس قائم کرنے کا فیصلہ لیا گیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں شعبہ بینکنگ، مالی خدمات اور انشورنس شعبہ کو آج اُس وقت زبردست فروغ حاصل ہوا جب لندن اسٹاک ایکسچینج گروپ (LSEG) پی ایل سی کی جانب سے حیدرآباد میں ٹکنالوجی سنٹر آف ایکسلنس قائم کرنے کا فیصلہ لیا گیا۔

اس فیصلہ سے ایک سال میں تقریباً ایک ہزار افراد کو روزگار حاصل ہوگا۔ اس بات کا انکشاف ریاستی وزیر صنعت انفارمیشن وٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ نے کیا۔

کے ٹی راما راؤ موجودہ طور پر برطانیہ کے دورے پر ہیں۔ آج انہوں نے سی آئی او، ایل ایس ای جی لندن انتھونی میکارتھی سے ملاقات کے بعد یہ اعلان کیا۔

کے ٹی راما راؤ کی ٹویٹر ہینڈل پر پوسٹ کردہ ٹوئٹ کے مطابق آج حکومت تلنگانہ اور ایل ایس ای جی لندن کے درمیان یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے گئے۔ مفاہمت پر میکارتھی اور پرنسپل سکریٹری جیش رنجن نے دستخط کئے۔

300 سالہ تاریخ کاحامل لندن اسٹاک ایکسچینج گروپ کا شمار دنیا بھر میں فینانشیل مارکٹس کو انفراسٹرکچر اور ڈاٹا فراہم کرنے کیلئے کیا جاتا ہے۔

موجودہ طور پر ایل ایس ای جی 70 ممالک سے کام کرتے ہوئے190 ممالک کے صارفین کی خدمت میں مصروف ہے۔ اس موقع پر اسپیشل چیف سکریٹری ای وشنو وردھن ریڈی، اے امرناتھ ریڈی و دیگر موجود تھے۔