تالابوں کی اراضیات پر غیرمجازقبضے،وائٹ پیپر جاری کرنے سی پی آئی کا حکومت تلنگانہ سے مطالبہ
سامبا سیوا راؤ نے کہا کہ تالابوں اورجھیلوں کی اراضیات پر غیرمجاز تعمیرات کرنے والوں کو حیدراسے خوفزدہ ہونے کی ضرورت ہے۔انہوں نے تجویز پیش کی کہ حکومت کو قرض معافی کے بارے میں حقیقت سے آشکار کروانا چاہئے۔

حیدرآباد:تلنگانہ سی پی آئی کے سکریٹری و رکن اسمبلی سامباسیواراؤ نے مطالبہ کیا کہ حکومت تالابوں کی اراضیات پر غیرمجاز قبضوں کے ذریعہ تعمیرات پر فوری طور پر وائٹ پیپر جاری کرے۔ انہوں نے تالابوں اورجھیلوں کی اراضیات پر مکانات کی تعمیر کی اجازت دینے والے عہدیداروں کے خلاف کارروائی کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔
انہوں نے کہاکہ وہ تالابوں کی بحالی چاہتے ہیں۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ حیدرآبادڈیزاسٹررسپانس ایسیٹ مانیٹرنگ اینڈپروٹکشن ایجنسی(حیدرا) فہرست کو جاری کرے کہ حیدرآباد کے جڑواں شہروں میں کتنے تالابوں اورجھیلوں کی اراضیات پر غیرمجاز قبضے کرتے ہوئے مکانات تعمیر کئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تالابوں اورجھیلوں کی اراضیات پر غیرمجاز تعمیرات کرنے والوں کو حیدراسے خوفزدہ ہونے کی ضرورت ہے۔انہوں نے تجویز پیش کی کہ حکومت کو قرض معافی کے بارے میں حقیقت سے آشکار کروانا چاہئے۔