حیدرآباد

کرناٹک میں 6 ضمانتوں پر عمل کا سروے کرنے کے سی آر کو شیوکمار کا چیالنج

شیوکمار نے کہاکہ وزیراعلی تلنگانہ کے چندرشیکھرراو اور ان کے فرزند کے تارک راما راو عوام سے یہ کہہ رہے ہیں کہ کانگریس کرناٹک میں عوام سے کئے گئے ضمانتوں پر عمل نہیں کررہی ہے۔

حیدرآباد: کرناٹک کے نائب وزیراعلی ڈی کے شیوکمار نے کہا ہے کہ تلنگانہ میں کانگریس کی حکومت بنے گی۔انہوں نے شہرحیدرآباد کے مشیرآباد حلقہ میں انتخابی مہم چلائی۔اس موقع پر روڈشو سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 5ضمانتوں کا کانگریس کی طرف سے اعلان کرناٹک میں کیاگیا اور 4ضمانتوں پر عمل کو یقینی بنایاگیااورایک ضمانت پر جلد ہی عمل کیاجائے گا۔

متعلقہ خبریں
کانگریس حکومت چھ ضمانتوں کو نافذ کرنے میں ناکام : فراست علی باقری
حکومت، موسیٰ ریور پروجیکٹ کیلئے پُرعزم: بھٹی وکرمارکہ
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
کےسی آر کی تحریک سے ہی علیحدہ ریاست تلنگانہ قائم ہوئی – کانگریس نے عوامی مفادات کوبہت نقصان پہنچایا :عبدالمقیت چندا
طب یونانی انسانی صحت اور معاشی استحکام کا ضامن، حکیم غریبوں کے مسیحا قرار

جو وعدہ کانگریس نے کرناٹک کے عوام سے کیاتھا،اس کو پوراکیا۔تلنگانہ میں 6ضمانتوں کا اعلان کیاگیا ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلی تلنگانہ کے چندرشیکھرراو اور ان کے فرزند کے تارک راما راو عوام سے یہ کہہ رہے ہیں کہ کانگریس کرناٹک میں عوام سے کئے گئے ضمانتوں پر عمل نہیں کررہی ہے۔

انہوں نے ان کو چیالنج کیا کہ وہ کرناٹک آکر دیکھیں، یہ لیڈران اپنے طورپر پڑوسی ریاست میں سروے کرلیں انہیں پتہ چل جائے گا۔جو وعدے کانگریس نے کرناٹک میں کئے ہیں، ایسے تمام وعدوں پر تلنگانہ میں عمل کیاجائے گا۔