مشرق وسطیٰ

متحدہ عرب امارات کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارشیں

دبئی کی ٹریفک پولیس کی جانب سے بارشوں کی وجہ سے سڑکیں زیر آب آنے پر شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ دبئی پولیس کا کہنا تھا کہ سڑکوں پر موجود پانی سے عوام محتاط رہیں اورگاڑیاں احتیاط سے چلائیں۔

دبئی: متحدہ عرب امارات کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، شدید بارشوں کے باعث سڑکیں زیر آب آگئیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ابوظبی اور فجیرہ میں درمیانے درجے کی بارش ہوئی جبکہ دبئی میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارش ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ خبریں
آج سے 4دنوں تک بارش کا امکان
حسین ساگر کے دو گیٹوں سے پانی کا اخراج
انڈونیشیا میں سیلاب کی تباہ کاریاں، ہلاکتوں کی تعداد 41 ہو گئی

محکمہ موسمیات کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ آج بھی مزید بارشوں کا امکان ہے، جبکہ شدید بارشوں کے باعث یلو اور اورنج ویدر الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق یو اے ای میں ہونے والی موسلا دھار بارشوں کے باعث درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی جس کے باعث موسم بھی خوشگوار ہوگیا۔

دبئی کی ٹریفک پولیس کی جانب سے بارشوں کی وجہ سے سڑکیں زیر آب آنے پر شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ دبئی پولیس کا کہنا تھا کہ سڑکوں پر موجود پانی سے عوام محتاط رہیں اورگاڑیاں احتیاط سے چلائیں۔

روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ شارجہ سے دبئی میں داخل ہونے والی مرکزی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے، شارجہ سے دبئی آنے والی روڈ پربارش کا پانی جمع ہے، شارجہ سے دبئی آنے والے افراد شیخ محمد بن زاید روڈ کے بجائے متبادل راستہ اختیار کریں۔

a3w
a3w