مشرق وسطیٰ

سعودی اتحاد کا مکہ کے علاقے میں ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے جمعہ کے روز سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ مکہ کے علاقے میں ایک ڈرون کو کامیابی کے ساتھ روک کر تباہ کردیا گیا۔ تاہم انہوں نے ڈرون کے ماخذ یا واقعے کے دیگر حالات سے متعلق تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

ریاض: سعودی قیادت والے اتحاد نے مکہ مکرمہ کے علاقے میں ایک ڈرون کو روک کر تباہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔