تلنگانہ
تلنگانہ: اسسٹنٹ انجینئررشوت لیتا ہواپکڑاگیا
اسسٹنٹ انجینئر نے سی سی روڈس کے بل کو کلیئر کرنے کے لیے کنٹریکٹر جے جگدیش سے ایک لاکھ روپے رشوت طلب کی تھی۔ بعد ازاں دونوں کے درمیان 90 ہزار روپے پر معاملت طیے ہوا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے پداپلی ضلع کے کالوا سری رام پور میں پنچایت راج کے اسسٹنٹ انجینئر کو رشوت لیتے ہوئے اے سی بی حکام نے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
اسسٹنٹ انجینئر نے سی سی روڈس کے بل کو کلیئر کرنے کے لیے کنٹریکٹر جے جگدیش سے ایک لاکھ روپے رشوت طلب کی تھی۔ بعد ازاں دونوں کے درمیان 90 ہزار روپے پر معاملت طیے ہوا۔
جب وہ یہ رقم وصول کر رہا تھا، اسی وقت اے سی بی حکام نے کارروائی کرتے ہوئے اسے موقع پر ہی گرفتار کر لیا۔