جرائم و حادثات

تحصیلدار رشوت قبول کرتے ہوئے گرفتار

بتایا جاتا ہے کہ تحصیلدار نے شکایت کنندہ کے حق میں ایک زرعی اراضی کے گفٹ ڈیڈ کی رجسٹری کا وعدہ کرتے ہوئے رشوت طلب اور قبول کررہی تھیں۔ رشوت میں دی گئی رقم کو برآمد کرلیا گیا ہے۔

حیدرآباد: اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) حکام نے چہارشنبہ کے روز ضلع نرمل میں ایک تحصیلدار اور ان کے نائب کو مبینہ طور پر9ہزار روپے کی رشوت قبول کرتے ہوئے پکڑلیاہے۔

متعلقہ خبریں
خود ساختہ فائنانس ڈپارٹمنٹ کا ایڈیشنل سکریٹری گرفتار
سعودی عرب میں لڑکی سے غیر اخلاقی حرکت پر ہندوستانی شہری گرفتار
خودساختہ ڈاکٹر گرفتار۔ 2 سل فونس، میڈیکل اشیاء ضبط
سعودی عرب میں لڑکی سے غیر اخلاقی حرکت پر غیر ملکی گرفتار
بھائی کے سامنے بہن کی عصمت ریزی، ملزمین گرفتار

تحصیلدار جو کڈم منڈل کے جائنٹ رجسٹرار بھی ہیں، کو اے سی بی حکام نے دفتر تحصیل میں اس وقت پکڑلیا جبکہ وہ، شکایت کنندہ سے بذریعہ نائب تحصیلدار، رشوت طلب وقبول کررہی تھیں۔

بتایا جاتا ہے کہ تحصیلدار، شکایت کنندہ کے حق میں سرکاری کام کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

بتایا جاتا ہے کہ تحصیلدار نے شکایت کنندہ کے حق میں ایک زرعی اراضی کے گفٹ ڈیڈ کی رجسٹری کا وعدہ کرتے ہوئے رشوت طلب اور قبول کررہی تھیں۔ رشوت میں دی گئی رقم کو برآمد کرلیا گیا ہے۔

a3w
a3w