تلنگانہ

تلنگانہ میں جرائم کی وارداتوں میں اضافہ ہوا:سنیتاراو

تلنگانہ مہیلاکانگریس کی صدرو گوشہ محل اسمبلی حلقہ کی امیدوار سنیتاراو نے کہا ہے کہ اس حلقہ کے موجودہ رکن اسمبلی راجہ سنگھ نے صرف ہندووں اورمسلمانوں کولڑانے کاکام کیا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ مہیلاکانگریس کی صدرو گوشہ محل اسمبلی حلقہ کی امیدوار سنیتاراو نے کہا ہے کہ اس حلقہ کے موجودہ رکن اسمبلی راجہ سنگھ نے صرف ہندووں اورمسلمانوں کولڑانے کاکام کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
منریگا کا نام بدلنے کے خلاف تلنگانہ میں کانگریس کا احتجاج، اقلیتی بہببود کے وزیر محمد اظہرالدین کی بھی شرکت
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
مودی اور کے سی آر پر مذہب اور ذات کی سیاست کا الزام
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا

انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ کانگریس دورمیں غریبوں کی خدمت کا کام کیاجاتا تھا۔راش کی دکانات پر 9اشیا ملتی تھیں۔

انہوں نے کہاکہ بی آرایس نے مسلمانوں کو 12فیصد ریزرویشن کے نام پر دھوکہ دیا۔انہوں نے کہا کہ کانگریس کے دور میں ترقی ہوئی تھی اور اب بھی کانگریس ہی ریاست کو ترقی دلائے گی۔

انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں جرائم کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے۔کانگریس غریبوں کی پارٹی ہے۔ کانگریس کے برسراقتدارآنے پردولاکھ ملازمتیں فراہم کی جائیں گی۔

انہوں نے کہاکہ بی آرایس کو ووٹ دینا بی جے پی کو ووٹ دینے کے برابر ہے۔