قومی
مظفر نگر میں انکاؤنٹر، جرائم پیشہ شاہ رخ پٹھان ہلاک
اترپردیش اور اتراکھنڈ میں جرائم کی طویل تاریخ رکھنے والا ایک گنیگسٹر پیر کی صبح مظفرنگر میں یوپی ایس ٹی ایف کے ساتھ انکاونٹر میں مارا گیا۔ پولیس نے یہ بات بتائی۔
لکھنو/مظفر نگر ۔(پی ٹی آئی) اترپردیش اور اتراکھنڈ میں جرائم کی طویل تاریخ رکھنے والا ایک گنیگسٹر پیر کی صبح مظفرنگر میں یوپی ایس ٹی ایف کے ساتھ انکاونٹر میں مارا گیا۔ پولیس نے یہ بات بتائی۔
34 سالہ شوٹر شاہ رخ پٹھان جو مہلوک مافیا سنجیو جیوا کا قریبی ساتھی تھا‘ ضمانت پر رہا تھا۔ وہ سنبھل میں درج تازہ فوجداری کیس میں مفرور تھا۔
ایس ٹی ایف میرٹھ یونٹ نے دوران ِ انکاؤنٹر پٹھان کو زخمی حالت میں پکڑا۔ اسے دواخانہ لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردیا۔ اس کے قبضہ سے ایک پستول‘ ایک ریوالور‘ کٹہ (دیسی ساختہ پستول) اور بغیر نمبر پلیٹ والی ایک کار برآمد کی گئی۔