جرائم و حادثات

نانی کی آخری رسومات کے لئے لکڑیاں لاتے ہوئے نواسہ کی ٹریکٹر الٹنے سے موت

نانی کی آخری رسومات کے لئے لکڑیاں لاتے ہوئے نواسہ کی ٹریکٹر الٹنے سے موت ہوگئی۔یہ حادثہ تلنگانہ کے محبوب آباد ضلع کے بلسرگونڈاگاوں میں پیش آیا۔

حیدرآباد: نانی کی آخری رسومات کے لئے لکڑیاں لاتے ہوئے نواسہ کی ٹریکٹر الٹنے سے موت ہوگئی۔یہ حادثہ تلنگانہ کے محبوب آباد ضلع کے بلسرگونڈاگاوں میں پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق 38 سالہ بالوردھن ریڈی، جو مقا می وی بی کے (ویلیج بیسٹ کمیٹی) کا رکن تھا، کی نانی پدماں چل بسی۔وہ آخری رسومات انجام دینے کے لیے لکڑیاں بلسرگونڈا کے قریب ٹریکٹر میں لے جا رہاتھا کہ اچانک گاڑی کا توازن بگڑ گیا اور وہ اُلٹ گئی۔

گاڑی کے انجن کے نیچے دبے ہوئے بالوردھن کو مقامی افراد نے فوری طور پر پوک لین مشین کی مدد سے نکالا، لیکن تب تک ان کی موت واقع ہو چکی تھی۔ایک ہی گھر میں دو اموات کی وجہ سے پورے گاؤں میں غم و اندوہ کا ماحول چھا گیا۔