تلنگانہ

کالیشورم میں پشکرالو کے دوران شردھالووں کا ہجوم، بارش سے مشکلات میں اضافہ

پشکر گھاٹ پر کیچڑ جمع ہونے کی وجہ سے شردھالووں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ نہ صرف گھاٹ، بلکہ اہم سڑکیں اور پارکنگ کے علاقے بھی کیچڑ سے بھر گئے ہیں، جس سے گاڑی چلانے والوں کو بھی پریشانی کا سامنا ہے۔

حیدرآباد: کالیشور م میں جاری پشکرالو کے دوران شردھالوووں کا ہجوم دیکھاجارہا ہے۔

متعلقہ خبریں
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس
گورنمنٹ ہائی اسکول غوث نگر میں ’’نومبر کی عظیم شخصیات‘‘ کے پانچ روزہ جشن کا شاندار اختتام، انعامی تقریب کا انعقاد
لوکل باڈیز انتخابات کے سلسلے میں کانگریس قائد عثمان بن محمد الہاجری کا اہم دورہ

وقفہ وقفہ سے بارش کے نتیجہ میں شردھالوووں کو شدید مشکلات کاسامناکرناپڑرہا ہے۔ تریوینی سنگم میں مقدس ڈبکی لگانے والوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔

تلنگانہ کے ساتھ ساتھ پڑوسی ریاستوں آندھراپردیش اور کرناٹک کے علاوہ مہاراشٹراسے شردھالوووں کی بڑی تعداد یہاں آرہی ہے۔ سرکاری اندازوں کے مطابق اب تک تقریباً ایک کروڑ 25لاکھ افراد نے مقدس ڈبکی لگائی۔

پشکر گھاٹ پر کیچڑ جمع ہونے کی وجہ سے شردھالووں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ نہ صرف گھاٹ، بلکہ اہم سڑکیں اور پارکنگ کے علاقے بھی کیچڑ سے بھر گئے ہیں، جس سے گاڑی چلانے والوں کو بھی پریشانی کا سامنا ہے۔

بارش کی شدت کے باعث ندی میں پانی کا بہاؤ بھی بڑھ گیا ہے، جس کے پیش نظر انتظامیہ نے شردھالووں کو خطرناک علاقوں میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے آہنی باڑ لگا دی ہے۔ کالیشورم پہنچنے والی پرائیویٹ گاڑیوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہونے سے ٹریفک میں بھی خلل پیدا ہو رہا ہے۔