آندھراپردیش

اے پی کے نندیال میں سی آر پی ایف کانسٹیبل کی خودکشی

تفصیلات کے مطابق رعیتو نگر کے این بھاسکرن نے اپنے گھر میں پھانسی لے کر خودکشی کر لی۔ ارکان خاندان نے اسے فوری طور پر نندیال کے گورنمنٹ جنرل اسپتال منتقل کیا لیکن ڈاکٹروں نے معائنہ کے بعد اس کی موت کی تصدیق کر دی۔

حیدرآباد: اے پی کے نندیال شہر کے رعیتو نگر میں سی آر پی ایف کے ایک کانسٹیبل نے خودکشی کرلی۔

متعلقہ خبریں
دینی و عصری تعلیم کا حسین امتزاج کامیاب زندگی کی ضمانت ہے، وزیرِ اقلیتی بہبود و قانون کا جامعۃ المؤمنات میں خطاب
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک


تفصیلات کے مطابق رعیتو نگر کے این بھاسکرن نے اپنے گھر میں پھانسی لے کر خودکشی کر لی۔ ارکان خاندان نے اسے فوری طور پر نندیال کے گورنمنٹ جنرل اسپتال منتقل کیا لیکن ڈاکٹروں نے معائنہ کے بعد اس کی موت کی تصدیق کر دی۔


بھاسکرن کا تعلق اصل میں تمل ناڈو سے تھا تاہم وہ تقریباً 15 سال قبل نندیال آیاتھا اور یہاں شادی کے بعد رعیتو نگر میں ہی مقیم تھا۔ وہ سی آر پی ایف کی 42 ویں بٹالین کے 2005 بیچ کے کانسٹیبل کے طور پر فرائض انجام دے رہا تھا۔


پسماندگان میں اہلیہ اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔ خاندان کے مطابق بھاسکرن کو حال ہی میں حکام نے بن گنا پلی میں ایک سابقہ ساتھی کانسٹیبل کے ڈیتھ سرٹیفکیٹ سے متعلق کام کے لئے بھیجا تھا جس کے بعد وہ گھر آتے جاتے اپنی ڈیوٹی کر رہاتھا۔


ارکان خاندان کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر گھریلو یا ذاتی اختلافات کے باعث اس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔