تعلیم و روزگار

مانو آئی ٹی آئی حیدرآباد میں داخلوں کیلئے کونسلنگ

ڈاکٹر عرشیہ اعظم، پرنسپل آئی ٹی آئی ، حیدرآباد کے بموجب کونسلنگ کے دن آئی ٹی آئی کے نوٹس بورڈ پر طلبہ کی میرٹ لسٹ چسپاں کی جائے گی۔

حیدرآباد: مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں آئی ٹی آئی میں داخلوں کے لیے 17 اگست 2022ءکو 9 بجے کونسلنگ کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ ڈاکٹر عرشیہ اعظم، پرنسپل آئی ٹی آئی ، حیدرآباد کے بموجب کونسلنگ کے دن آئی ٹی آئی کے نوٹس بورڈ پر طلبہ کی میرٹ لسٹ چسپاں کی جائے گی۔

امیدواروں کو تنقیح کے وقت دسویں یا ایس ایس سی یا مماثل بورڈ امتحان کے مارکس شیٹ ، ٹرانسفر سرٹیفکیٹ (ٹی سی)، بونافائڈ / کنڈکٹ سرٹیفکیٹ، کاسٹ / کیٹگری سرٹیفکیٹ، آدھار کارڈ کی نقول (زیراکس) کے دو سیٹ کے علاوہ 4 عدد تازہ ترین پاسپورٹ سائز فوٹو، والدین یا سرپرست کی ایک عدد فوٹو ساتھ رکھنی ہوگی۔ منتخبہ امیدواروں کو 60 روپئے قابل واپسی ڈپازٹ ادا کرنا ہوگا۔ مزید تفصیلات 040-23008413، 7032623941 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔

a3w
a3w