حیدرآباد

حیدرآباد: شمس آباد ایرپورٹ کے قریب گھنی کہر ۔گاڑی سواروں کو مشکلات

حیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ اور اس کے اطراف کے علاقوں میں آج صبح گھنی کہر دیکھی گئی جس کی وجہ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ کہر کی وجہ سے سڑکوں پر ٹریفک میں خلل پڑا ہے۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ اور اس کے اطراف کے علاقوں میں آج صبح گھنی کہر دیکھی گئی جس کی وجہ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ کہر کی وجہ سے سڑکوں پر ٹریفک میں خلل پڑا ہے۔

متعلقہ خبریں
ملک میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتے حملوں پر مسلم پرسنل لا بورڈ کا اظہارِ تشویش، ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان
گورنمنٹ ڈگری کالج فلک نما میں انا–اکّا مینٹورشپ انٹرن شپ تربیتی پروگرام کا آغاز
محرم الحرام 2026 کے انتظامات پر بی جے پی وفد کی کمشنر پولیس حیدرآباد سے ملاقات
جماعتِ اسلامی ہند گریٹر حیدرآباد ویمنز ونگ کے زیرِ اہتمام صحافیوں اور این جی اوز کا اجلاس
نعتیہ کلام دلوں کو محبتِ رسول ﷺ سے منور کرتا ہے: سعداللہ خان سبیل


ایرپورٹ کی طرف جانے والی اہم شاہراہوں پرروشنی کم تھی جس کے باعث گاڑی چلانے والوں کو مجبوراً دن کے وقت بھی ہیڈ لائٹس کھول کر انتہائی سست رفتاری سے سفر کرنا پڑا۔


ایئرپورٹ حکام کی جانب سے صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے اور مسافروں کی سہولت کے لئے ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں تاکہ انہیں ایرپورٹ پر طویل انتظار کے دوران زیادہ پریشانی نہ ہو۔ مسافروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ گھر سے نکلنے سے پہلے اپنی پروازوں کا تازہ ترین اسٹیٹس چیک کر لیں۔