جرائم و حادثات

حیدرآباد میں سی آرپی ایف کانسٹیبل نے سرویس ریوالور سے خود کوگولی مارلی

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے بیگم پیٹ علاقہ میں سی آرپی ایف کے کانسٹیبل نے خودکشی کرلی۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے بیگم پیٹ علاقہ میں سی آرپی ایف کے کانسٹیبل نے خودکشی کرلی۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں پیش آیا افسوسناک واقعہ، فیس کی رقم نہ ہونے پر 19 سالہ لڑکی نے کی خودکشی
بلز کی عدم ادائیگی پر کے آر آئی ڈی ایل کے کنٹراکٹر کی خودکشی
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ
تحفظِ اوقاف ہر مسلمان کا مذہبی و سماجی فریضہ: ڈاکٹر فہمیدہ بیگم

اس کی شناخت دیویندر کے طورپر کی گئی ہے۔

بیگم پیٹ میں چیکوٹی گارڈن کے قریب اس نے سرویس ریوالور کے ذریعہ خود پر گولی چلادی۔

یہ واقعہ جمعرات کی صبح کی اولین ساعتوں میں پیش آیا۔دیویندرکا تعلق چھتیس گڑھ سے ہے۔

سی آرپی ایف کے آئی جی مہیش چندرکے پاس وہ خدمات انجام دیاکرتا تھا۔

بیگم پیٹ پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ کانسٹیبل نے محبت میں ناکامی کے سبب یہ انتہائی اقدام کیا۔

اس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے گاندھی اسپتال بھیج دیاگیا ہے۔

پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

ذریعہ
یواین آئی