مجتبیٰ خامنہ ای کا امریکہ اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کی قانونی کارروائی کا حکم
کہ گزشتہ سال سے ایران پر ہونے والے امریکی اور اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں ملک اور عوام کے متاثرہ حقوق کی بحالی کے لیے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر مؤثر قانونی کارروائی کی جائے ایرانی پریس ٹی وی کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ بعض امریکی اور اسرائیلی رہنماؤں کے بیانات مجرمانہ ذمہ داری کا اعتراف ہیں،
ہران: ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے امریکہ اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کی قانونی کارروائی کا حکم دے دیامجتبیٰ خامنہ ای نے عدلیہ کو ہدایت کی ہے
کہ گزشتہ سال سے ایران پر ہونے والے امریکی اور اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں ملک اور عوام کے متاثرہ حقوق کی بحالی کے لیے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر مؤثر قانونی کارروائی کی جائے ایرانی پریس ٹی وی کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ بعض امریکی اور اسرائیلی رہنماؤں کے بیانات مجرمانہ ذمہ داری کا اعتراف ہیں،
امریکی اور اسرائیلی رہنماؤں کا ان کارروائیوں کا اعتراف یا ان پر فخر کا اظہار، قانونی اعتبار سے ایسے شواہد ہیں جو ایران کے دعوؤں کو مزید مضبوط بناتے ہیں۔
مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا ایسے قانونی اقدامات مستقبل میں اس نوعیت کے واقعات کی روک تھام میں بھی مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایرانی عدلیہ کی ذمہ داری صرف انفرادی مقدمات تک محدود نہیں بلکہ عوامی حقوق، قانونی آزادیوں، انصاف کے قیام، بدعنوانی کے خاتمے، قوانین کے نفاذ اور ملکی مفادات کے تحفظ تک بھی پھیلی ہوئی ہے۔