حیدرآباد

ہلدی رامس سویٹ ہاؤس میں زائدالمیعاد کھانے کی فروخت کا الزام، صارفین برہم

عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ فوڈ سیفٹی حکام فوری طور پر دکان کا معائنہ کریں اور اگر الزامات درست ثابت ہوں تو ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے

حیدرآباد: شہر کے اَتاپور علاقے میں واقع Haldiram’s Sweet House میں زائدالمیعاد (ایکسپائری) غذائی اشیاء فروخت کیے جانے کے الزامات سامنے آئے ہیں، جس پر صارفین میں شدید ناراضگی پائی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں
پلر نمبر 100 پر سنسنی خیز واقعہ، نشے میں دھت شخص تار سے لٹک گیا
تربیت، تفریح اور تخلیق کا حسین امتزاج،عیدگاہ اجالے شاہ سعیدآباد پر سی آئی او کے رنگا رنگ چلڈرن فیسٹیول کا انعقاد
ریاستوں اور زمینوں کی تقسیم  سے دل  تقسیم نہین ہوتے۔
گنگا جمنی ثقافت کا عملی مظاہرہ، میدک میں قومی یکجہتی کی مثال قائم
ماہ رمضان المبارک کے لئے جامع لائحہ عمل مرتب کیا جائے!، گیمس اور غیر ضروری ایپس(Apps) کواَن انسٹال کریں: مولانا ڈاکٹر سید احمد غوری نقشبندی

متاثرہ صارفین کا الزام ہے کہ دکان انتظامیہ نے “افر” کے نام پر تاریخِ میعاد ختم ہو چکی مٹھائیاں اور دیگر غذائی اشیاء کم قیمت پر فروخت کیں۔ کئی صارفین نے بتایا کہ خریدی گئی مٹھائیاں خراب حالت میں تھیں، جس کے باعث انہیں شدید ذہنی کوفت اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

واقعے سے متاثرہ افراد نے “آفر” کے نام پر دھوکہ دہی کا الزام عائد کرتے ہوئے مقامی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔ پولیس نے شکایت وصول کرتے ہوئے معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے۔

یہ واقعہ مقامی سطح پر بحث کا موضوع بن گیا ہے۔ عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ فوڈ سیفٹی حکام فوری طور پر دکان کا معائنہ کریں اور اگر الزامات درست ثابت ہوں تو ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ صارفین کی صحت کے ساتھ کسی بھی قسم کا کھلواڑ نہ ہو۔