جنوبی بھارتسوشیل میڈیا

Video: چلتی کار میں اچانک دھماکے سے حاملہ خاتون اور شوہر جل کر فوت

کیرالا کے کنور ضلع میں جمعرات کے دن ایک حاملہ خاتون اور اس کا شوہر اس وقت فوت ہوگئے جب ان کی کارمیں اچانک دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔

تیرواننتاپورم: کیرالا کے کنور ضلع میں جمعرات کے دن ایک حاملہ خاتون اور اس کا شوہر اس وقت فوت ہوگئے جب ان کی کارمیں اچانک دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔

متعلقہ خبریں
صدر جمہوریہ کے خلاف حکومت ِ کیرالا کا سپریم کورٹ میں مقدمہ
شوہر کا ماں کے ساتھ وقت گزارنا اور اسے رقم دینا گھریلو تشدد نہیں: کورٹ
راشن دکانوں پر مودی کی تصویر نہیں لگائی جائے گی
چال چلن پر شبہ: 12سال سے گھر میں محروس خاتون بازیاب، دل دہلادینے والا واقعہ
بیوی کو بطور نان نفقہ ماہانہ60ہزار روپئے کی رقم زیادہ نہیں: ہائی کورٹ

پولیس نے یہ بات کہی یہ جوڑا دیگر 4 لوگوں کے ساتھ ایک ہاسپٹل جارہا تھا کہ قریب صبح 10:40 بجے کنور فائراسٹیشن کے قریب یہ واقع پیش آیا۔

پولیس نے کہا کہ اگلی نشستوں پر بیٹھا جوڑا جل کر فوت ہوگیا جبکہ پچھلی نشستوں پر بیٹھے دیگر 4 افراد بچ گئے۔ عینی شاہدین کے بموجب سامنے کی نشستوں پر بیٹھے دو افراد دروازے نہیں کھول سکے جب کہ پچھلی نشستوں پر بیٹھے ایک بچہ اور دیگر 3 بچ گئے۔

متوفیوں کی 26 سالہ ریشا اور اس کے شوہر پریجیت کی حیثیت سے شناخت کی گئی ہے۔ یہ ریشا کے معمول کے معائنہ کے لئے ایک مقامی ہاسپٹل جارہے تھے۔

کنور پولیس کے ایک عہدیدار نے کہا کہ ہم فورنسک ماہرین کی آمد کا انتظار کررہے ہیں جو آگ کی حقیقی وجہ کا پتہ لگا سکتے ہیں۔ ممکنہ کوشش کی جائے گی اور تحقیقات میں تمام پہلوں کا احاطہ کیا جائے گا۔