تلنگانہ
سی ڈبلیو سی اجلاس، وزیراعلی تلنگانہ ریونت ریڈی کی بھی شرکت
اجلاس میں روزگار ضمانت اسکیم کا نام تبدیل کئے جانے، بنگلہ دیش کی موجودہ صورتحال، نیشنل ہیرالڈ معاملہ اور بی جے پی کی عوام مخالف پالیسیوں جیسے اہم موضوعات پر غور کیاگیا۔
حیدرآباد: کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) کا اجلاس کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کی صدارت میں دہلی میں واقع آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے نئے دفتر ’اندرا بھون‘ میں ہوا۔
اجلاس میں کانگریس کے سرکردہ قائدین سونیا گاندھی، راہل گاندھی اور تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی سمیت کئی اہم قائدین شریک ہوئے ہیں۔
اجلاس میں روزگار ضمانت اسکیم کا نام تبدیل کئے جانے، بنگلہ دیش کی موجودہ صورتحال، نیشنل ہیرالڈ معاملہ اور بی جے پی کی عوام مخالف پالیسیوں جیسے اہم موضوعات پر غور کیاگیا۔
کانگریس پارٹی کا الزام ہے کہ مرکزی حکومت گاندھی نام کو مٹانے کی سازش کر رہی ہے، جس کے خلاف پارٹی بھرپور جدوجہد کرے گی۔