مہاراشٹرا

3 طلاق کا واقعہ، پیشگی ضمانت دینے سے عدالت کا انکار

شادی کے تین دن بعد شوہر اور اس کی ساس نے موٹرسائیکل اور زیور خریدنے کیلئے اس کے والد سے جہیز کا مطالبہ شروع کردیا تھا۔ ان لوگوں نے خاتون کو گالی گلوج کرنا شروع کردی تھی اور اس کے ساتھ نارواسلوک بھی کیا تھا۔

ممبئی: ایک عدالت نے یہاں ایک 28 سالہ نوجوان کو پیشگی ضمانت دینے سے انکار کردیا جس پر اپنی بیوی کو تین طلاق دینے کا الزام ہے۔ ملزم نے تین مرتبہ ”طلاق“ کہتے ہوئے اپنی بیوی کو طلاق دے دی تھی۔ عدالت نے کہا کہ یہ چیز قرآن کے احکام کے بھی خلاف ہے۔

متعلقہ خبریں
خلوت سے پہلے طلاق ہوگئی تو کتنا مہر واجب ہے ؟
رام مندر کی تعمیر، دفعہ 370 اور 3 طلاق کی تنسیخ میں بی جے پی کامیاب: وزیر اعظم مودی
زیمرس ادبی فورم کے زیر اہتمام ”بیٹی اور والدین کے رشتہ کی اہمیت“ کے موضوع پر سمینار

 ایڈیشنل سیشن جج ایم ایچ پٹھان نے 10 اگست کو اس کی پیشگی ضمانت مسترد کردی تھی۔ تفصیلی حکم نامہ حال ہی میں دستیاب کرایا گیا۔ پولیس کے مطابق ایک عورت  نے شکایت درج کرائی تھی کہ اس کی شادی مارچ 2022میں مسلم رسوم و راج کے مطابق ملزم کے ساتھ ہوئی تھی اور وہ اپنے سسرالی گھر منتقل ہوگئی تھی۔

 شادی کے تین دن بعد شوہر اور اس کی ساس نے موٹرسائیکل اور زیور خریدنے کیلئے اس کے والد سے جہیز کا مطالبہ شروع کردیا تھا۔ ان لوگوں نے خاتون کو گالی گلوج کرنا شروع کردی تھی اور اس کے ساتھ نارواسلوک بھی کیا تھا۔

 خاتون نے دعویٰ کیا کہ اس کے شوہر کا کسی اور عورت کے ساتھ معاشقہ تھا اور وہ اس کے گھر جایا کرتا تھا۔ جب اس نے اس کی مخالفت کی تو اس کی ساس اور نند نے گالی گلوج کرتے ہوئے اسے مارپیٹ کی تھی۔ اس خاتون کے شوہر نے یہ دھمکی دی تھی کہ اگروہ کسی کو اس کے بارے میں بتائے گی تو وہ اسے مار ڈالے گا۔

 بعدازاں شوہر نے تین مرتبہ طلاق کہتے ہوئے اسے طلاق دے دیا تھا۔ خاتون کی شکایت کی بنیاد پر ممبئی کے مضافاتی علاقہ اندھیری میں سہار پولیس نے جون 2023 میں اس خاتون کے شوہر کے خلاف ایک کیس درج کرلیا تھا۔ گرفتاری کے اندیشہ کے تحت ملزم نے پیشگی ضمانت طلب کی تھی۔

a3w
a3w