شمالی بھارت

دلت لڑکی کے ساتھ عصمت ریزی، ملزم گرفتار

شہر تھانہ علاقے کے ایک گاؤں کی رہنے والی دلت لڑکی گذشتہ 4دسمبر کی رت اپنے گھر میں سورہی تھی کہ دیر رات اس کا پڑوسی دھیریندر سنگھ(26) اس کے گھر میں گھس آیا اور اس کے ساتھ مبینہ طور سے منھ کالا کیا۔

بلیا: اترپردیش کے ضلع بلیا میں مبینہ طور سے ایک دلت لڑکی سے عصمت دری کرنے کے معاملے میں پولیس نے منگل کو ملزم کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ ضلع کے شہر تھانہ علاقے کے ایک گاؤں کی رہنے والی دلت لڑکی گذشتہ 4دسمبر کی رت اپنے گھر میں سورہی تھی کہ دیر رات اس کا پڑوسی دھیریندر سنگھ(26) اس کے گھر میں گھس آیا اور اس کے ساتھ مبینہ طور سے منھ کالا کیا۔

بتایا جاتا ہے کہ اس واقعہ کے وقت لڑکی گھر پر تنہا تھی اور اس کے سبھی اہل خانہ کسی تقریب میں شرکت کے لئے گئے ہوئے تھے۔معاملے میں پولیس نے متاثرہ کی تحر یر پر پیر کو ملزم دھیریندر سنگھ کے خلاف عصمت دری و ایس سی/ایس تی ایکٹ کی متعلقہ دفعات میں نامزد مقدمہ درج کر کے لڑکی کو میڈیکل جانچ کے لئے اسپتال بھیج دیا۔

اس ضمن میں آج کاروائی کرتے ہوئے پولیس نے ملزم دھیریندر سنگھ کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا ہے۔

a3w
a3w