حیدرآباد

کے کویتا کے مکان کے باہربی جے پی کارکنوں کا احتجاج،29 گرفتار

گذشتہ روز بی جے پی، بی جے وائی ایم اور بی جے پی مہیلا مورچہ کے کارکنوں کے احتجاج پر حکمران جماعت کے کارکنوں نے ان کا تعاقب کیاتھا۔اس واقعہ میں بعض افراد بھی زخمی ہوگئے تھے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی رکن قانون ساز کونسل کے کویتا کے مکان کے باہر احتجاج کرنے پر بی جے پی کے 29کارکنوں کے خلاف معاملہ درج کرلیاگیا ہے۔یہ احتجاج اور ہنگامہ آرائی گذشتہ روز زعفرانی جماعت کے کارکنوں نے کرتے ہوئے دہلی میں شراب گھوٹالہ میں ملوث ہونے کا الزام لگاتے ہوئے کویتا سے استعفی کا مطالبہ کیا تھا۔

ان گرفتار کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے بی جے پی کے دیگر کارکن بڑی تعداد میں شہرحیدرآباد کے بنجاراہلز پولیس اسٹیشن پہنچ گئے۔

گذشتہ روز بی جے پی، بی جے وائی ایم اور بی جے پی مہیلا مورچہ کے کارکنوں کے احتجاج پر حکمران جماعت کے کارکنوں نے ان کا تعاقب کیاتھا۔اس واقعہ میں بعض افراد بھی زخمی ہوگئے تھے۔پولیس نے بی جے پی کے کارکنوں کو حراست میں لیتے ہوئے ان کو پولیس اسٹیشن منتقل کیاتھا۔

a3w
a3w