حیدرآباد

بارش سے متاثرہ علاقوں میں 985کروڑسے ایس این ڈی پی کے کام:کے ٹی آر

کے ٹی آر نے کہاکہ ایل بی نگر میں اس کا پہلا نتیجہ سامنے آیا جو شدید طورپر متاثر تھا۔سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئیٹر پر سرگرم تارک راما راو نے اس خصوص میں ٹوئیٹرپر پوسٹ کے ساتھ ساتھ ایک منٹ 26سکنڈ کی ویڈیو بھی پوسٹ کی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیربلدی نظم ونسق کے تارک راما راو نے کہا ہے کہ اسٹریٹیجک نالہ ڈیولپمنٹ(ایس این ڈی پی) پروگرام مرحلہ اول کے نتائج سامنے آرہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ماضی کے تجربات سے سیکھنا کافی اہم ہے۔حیدرآباد شہر،شدید بارش کے سبب 2020میں سیلاب سے متاثر تھا جس کے بعد حکومت نے 985کروڑروپئے سے ایس این ڈی پی پروگرام پہلے مرحلہ کاآغاز کیاگیا۔

انہوں نے کہاکہ ایل بی نگر میں اس کا پہلا نتیجہ سامنے آیا جو شدید طورپر متاثر تھا۔سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئیٹر پر سرگرم تارک راما راو نے اس خصوص میں ٹوئیٹرپر پوسٹ کے ساتھ ساتھ ایک منٹ 26سکنڈ کی ویڈیو بھی پوسٹ کی۔

اس ویڈیو میں کہاگیا کہ اکتوبر2020میں حیدرآباد میں گذشتہ 100سال کی سب سے زیادہ بارش ہوئی۔اچانک شدید بارش اورسیلاب کی وجہ سے کئی نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔

اسٹرام واٹرڈرین کو بہتر بنانے اور حیدرآباد میں شہری علاقوں میں سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تلنگانہ حکومت نے اس انوکھے ایس این ڈی پی پروگرام کا آغاز کیا۔اس پروگرام کے اہم مقاصد میں سے ایک حیدرآباد میں جامع اسٹرام واٹر ڈرینج کا منصوبہ بنانا ، اس کو تیار کرنا اوربرقراررکھنا بھی شامل ہے۔

تقریبا 60کاموں کی تجاویز 985.45کروڑروپئے کے تخمینی مصارف سے کی گئی۔پہلے مرحلہ میں گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی) اور اطراف کی شہری ادارہ جات مقامی میں 473کلومیٹرس کی ڈرینس میں سے 78کلومیٹرس میں یہ کام کئے گئے۔

اس کے ذریعہ 45فیصد نٹ ورک کے کام کئے گئے اور تقریبا 50فیصد پانی کے محصور ہونے کے مسائل کو حل کیاگیا۔حال ہی میں بنڈلہ گوڑہ سے ناگول جھیل باکس ڈرین کے کاموں کو 7.26کروڑروپئے کے مصارف سے مکمل کیاگیا۔یہ نالہ افتتاح کے لئے تیار ہے۔وزیربلدی نظم ونسق تارک راما راو اس کا افتتاح کریں گے۔

a3w
a3w