سعودی عرب میں انوکھے کیفے کا افتتاح، مسلم خواتین کی بے حیائی کی انتہا (ویڈیو دیکھیں)
لمبی لمبی قطاروں میں کھڑے ہوکر اپنی باری کا انتظار کرنے کے بجائے رقص کا مظاہرہ کریں اور مفت کافی پائیں۔جی ہاں اس انوکھے کیفے کی نشاندہی سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہوئی جہاں سے وائرل ہونے والی ویڈیو نے دیکھتے ہی دیکھتے سب کی توجہ حاصل کرلی۔
ریاض: لمبی لمبی قطاروں میں کھڑے ہوکر اپنی باری کا انتظار کرنے کے بجائے رقص کا مظاہرہ کریں اور مفت کافی پائیں۔جی ہاں اس انوکھے کیفے کی نشاندہی سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہوئی جہاں سے وائرل ہونے والی ویڈیو نے دیکھتے ہی دیکھتے سب کی توجہ حاصل کرلی۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ’کنگڈم ڈائریز ایس کے’ نامی پیچ سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس کے مطابق جو بھی گاہک اس کیفے کا رخ کرتا ہے تو پہلے اسے رقص کرنا ہوگا اسکے بعد ہی وہ کافی حاصل کرسکتا ہے۔
جبکہ مذکورہ ویڈیو میں مرد اور خواتین ہر کوئی روایتی لباس میں ملبوس مفت کافی کے لیے رقص کرتے دکھائی بھی دے رہے ہیں۔
’ڈانس فری کافی’ نامی سروس والے اس کیفے کا افتتاح چند روز قبل ہی کیا گیا ہے تاہم ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اس عجیب و غریب سروس پر صارفین کی جانب سے متضاد تبصرے بھی کیے جارہے ہیں ۔
اطلاعات کے مطابق ’ڈانس فری کافی’ نامی یہ سروس حالیہ برگر جوائنٹ میں زہر ملے کھانے کے واقعے کے بعد صارفین کا اعتماد بحال کرنے کے لیے متعارف کی گئی تھی۔