حیدرآباد

ناندیڑ میں 5 فروری کو بی آر ایس کا جلسہ ، عوام میں جوش وخروش

بی آرایس کے سربراہ و تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندرشیکھرراو کی تقریر اور تلنگانہ میں مختلف فلاحی اسکیمات پر عمل کے بارے میں عوام میں دلچسپی پائی جاتی ہے اور جوش وخروش دیکھاجارہا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی حکمران جماعت بی آر ایس پارٹی کی توسیع کے حصہ کے طور پرمہاراشٹر کے ناندیڑ میں 5فروری کو منعقد ہونے والے پہلے جلسہ کے سلسلہ میں مقامی عوام میں جوش وخروش پایاجاتا ہے اور یہ جلسہ موضوع بحث بناہوا ہے۔

متعلقہ خبریں
مہدی پٹنم میں اسکائی واک کے تعمیری کام تیزی سے جاری
بی سی طبقات کو تحفظات کے بغیر انتخابات منظور نہیں، ریاست گیر عوامی تحریک کا اعلان: کویتا
نوجوانوں میں قیادت کی تربیت ناگزیر: تلنگانہ جاگروتی کا ریاست گیر سیاسی تربیتی پروگرام
سرینواس یادو ترقیاتی کاموں میں بری طرح ناکام: ڈاکٹر کوٹا نیلیما کا الزام
چیف منسٹر ریونت ریڈی کا انتخابی وعدہ پورا، بُڈگا جنگم بستی کے عوام کیلئے مستقل مکانات کی راہ ہموار

 بی آرایس کے سربراہ و تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندرشیکھرراو کی تقریر اور تلنگانہ میں مختلف فلاحی اسکیمات پر عمل کے بارے میں عوام میں دلچسپی پائی جاتی ہے اور جوش وخروش دیکھاجارہا ہے۔

ناندیڑ ضلع مستقر کے مختلف علاقوں میں کسانوں کا کہنا ہے کہ تلنگانہ میں کسانوں کے مفاد میں عمل کی جانے والی اسکیمات جیسے رعیتو بندھو، رعیتو بیمہ اور 24 گھنٹے مفت بجلی کی مہاراشٹرکے کسانوں کو ضرورت ہے۔

مقامی افراد کو کئی چوراہوں پر بی آر ایس کے فلیکسی پڑھتے ہوئے دیکھا گیا۔ناندیڑ کے بھوکر، کنوٹ، دیگلور، حمایت نگر، دھرم آباد، مڈکھیڑ، نائے گاوں اور دیگر مقامات پر تلنگانہ کے سرحدی اضلاع کے بی آر ایس لیڈران وزراء اور ایم ایل ایز ٹیموں میں تقسیم ہوگئے ہیں۔

 اور متعلقہ حلقوں میں گرام سبھا منعقد کررہے ہیں۔ ان اجلاسوں میں مقامی افراد تلنگانہ حکومت اور اس کی فلاحی اسکیمات کے بارے میں معلومات حاصل کررہے ہیں۔