حیدرآباد

حیدرآباد میں سڑک پر نوجوانوں کے خطرناک بائیک اسٹنٹس

تازہ واقعہ حیدرآباد کے آرام گھر فلائی اوور پر پیش آیا، جہاں رات کے وقت کچھ نوجوان اسکُوٹیوں پر خطرناک اسٹنٹس کرتے نظر آئے۔ انہوں نے نہ صرف اپنی زندگی کو خطرے میں ڈالا بلکہ دوسرے راہگیروں اور گاڑی چلانے والوں کو بھی پریشانی میں مبتلا کر دیا۔

حیدرآباد: حیدرآباد شہر میں شام ہوتے ہی کچھ نوجوان بائیکوں پر خطرناک کرتب (اسٹنٹس) کرتے ہوئے سڑکوں پر ہلچل مچا رہے ہیں۔ حالیہ دنوں میں شہر کے مختلف علاقوں میں اسٹنٹس کرتے ہوئے پکڑے گئے نوجوانوں کے خلاف پولیس نے کارروائی بھی کی، لیکن اس کے باوجود یہ نوجوان عناصر باز نہیں آ رہے۔

متعلقہ خبریں
آرام گھر فلائی اوور کا چیف منسٹر کے ہاتھوں افتتاح
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ
تحفظِ اوقاف ہر مسلمان کا مذہبی و سماجی فریضہ: ڈاکٹر فہمیدہ بیگم
محکمہ تعلیم کے سبکدوش اساتذہ کو شاندار اعزاز، ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب

تازہ واقعہ حیدرآباد کے آرام گھر فلائی اوور پر پیش آیا، جہاں رات کے وقت کچھ نوجوان اسکُوٹیوں پر خطرناک اسٹنٹس کرتے نظر آئے۔ انہوں نے نہ صرف اپنی زندگی کو خطرے میں ڈالا بلکہ دوسرے راہگیروں اور گاڑی چلانے والوں کو بھی پریشانی میں مبتلا کر دیا۔

یہ نوجوان ریلز بنانے کے لیے ویڈیوز بھی بنا رہے تھے۔ کسی نے بھی ہیلمٹ نہیں پہنا تھا، ٹریفک کے قوانین کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسکُوٹیاں چلاتے رہے۔ یہ سارا منظر کیمرے میں قید ہو گیا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی۔

شہریوں نے اس واقعہ پر سخت ردعمل ظاہر کیا اور ایسے افراد کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے پولیس سے رجوع کیا ہے۔