ایشیاء

امریکہ، پاکستان کو بارڈر سیکیوریٹی فنڈس دینے پر آمادہ

پاکستان کے وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ امریکہ اسلام آباد کو فنڈس دینے پرآمادہ ہے تاکہ وہ اپنی بارڈرسیکیوریٹی بڑھائے۔

اسلام آباد: پاکستان کے وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ امریکہ اسلام آباد کو فنڈس دینے پرآمادہ ہے تاکہ وہ اپنی بارڈرسیکیوریٹی بڑھائے۔

اس سے افغانستان سے سرحدپارحملوں کی روک تھام ہوگی۔ بلاول بھٹوزرداری 14 دسمبرتا21 دسمبر واشنگٹن میں تھے جہاں انہوں نے سرکردہ پالیسی سازوں سے ملاقات کی۔

انہوں نے G77 اور چین کی وزارتی کانفرنس کی صدارت کی۔ یہ اقوام متحدہ کے تحت ترقی پذیر ممالک کا بڑا بلاک ہے۔ انہوں نے 2023ء میں دئیے جانے والے بارڈرسیکیوریٹی فنڈ پر امریکی سنیٹرس کے ساتھ بات چیت کی۔

پاکستانی وزیرخارجہ نے میڈیا کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ دو امریکی سنیٹرس نے مجھ سے کہا ہے کہ 2023کے بجٹ میں بارڈرسیکیورٹی کیلئے رقم ملے گی۔

19 دسمبر کو واشنگٹن میں نیوزبریفنگ میں امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈپرائس نے کہاتھا کہ تحریک طالبان پاکستان جیسے افغانستان کے دہشت گرد گروپس نے پاکستانی اہداف پر حال میں حملے بڑھادئیے ہیں۔

انہوں نے بڑھتے خطرہ سے نمٹنے اسلام آباد کی مدد کی پیشکش کی۔ انہوں نے کہاکہ ہم اس چیالنج سے نمٹنے پاکستانی دوستوں کے ساتھ شراکت دار ہیں۔ ہم مدد کیلئے تیار ہیں۔

a3w
a3w