تلنگانہ

تلنگانہ انتخابات: رقم کی تقسیم کا الزام،بی جے پی امیدواربنڈی سنجے کااحتجاج

تلنگانہ کے ضلع کریم نگر کے کوتہ پلی میں بی آرایس کے کارکنوں کی جانب سے رقم کی تقسیم کا الزام لگاتے ہوئے بی جے پی کریم نگر حلقہ کے امیدواربنڈی سنجے نے احتجاج کیا جس کے نتیجہ میں کشیدگی پھیل گئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع کریم نگر کے کوتہ پلی میں بی آرایس کے کارکنوں کی جانب سے رقم کی تقسیم کا الزام لگاتے ہوئے بی جے پی کریم نگر حلقہ کے امیدواربنڈی سنجے نے احتجاج کیا جس کے نتیجہ میں کشیدگی پھیل گئی۔

متعلقہ خبریں
دھان کی خریداری میں دھاندلیوں کی سی بی آئی جانچ کروائے گی:بی جے پی
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
سنگ دل اولاد نے ضعیف ماں کو گھر سے باہر نکال دیا
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
تلنگانہ انتخابات: ووٹ دینے کے لیے آنے والے دو افراد کی موت

اس موقع پر پولیس اوربی آرایس کے کارکنوں کے ساتھ بی جے پی کے کارکنوں کی بحث وتکرارہوگئی۔

بنڈی سنجے نے دھرنا دیاجنہوں نے الزام لگایا کہ مناسب پٹرولنگ نہیں ہورہی ہے اور بعض ملازمین پولیس لاپرواہی سے کام لے رہے ہیں۔انہوں نے پولیس عہدیداروں پر برہمی کااظہارکیا۔

انہوں نے پولیس سے پوچھا کہ رقم کی تقسیم پر وہ کیاکررہی ہے؟انہوں نے پولیس کے رویہ پر عدم اطمینان کااظہارکیا۔بنڈی سنجے کے دھرنے کی اطلاع پر بی جے پی کے کارکنوں کی بڑی تعداد کوتہ پلی پہنچ گئی۔

اسی دوران بی آرایس کے کارکن بھی وہاں بڑی تعداد میں جمع ہوگئے جنہوں نے بنڈی سنجے کے خلاف نعرے بازی کی۔اس سے علاقہ میں کچھ دیر کیلئے صورتحال کشیدہ ہوگئی۔

a3w
a3w