آندھراپردیش

بہو نے ساس کا قتل کردیا۔اے پی کے وشاکھاپٹنم میں دل دہلادینے والا واقعہ

جب مہالکشمی راضی ہوئیں، تو للیتا نے اس کے ہاتھ، پاؤں باندھ دیئے اور آنکھوں پر پٹی باندھ کر اس پر پٹرول چھڑک دیا۔ پھر پوجا کے کمرے سے جلتا ہوادیا لاکراس سے آگ لگا دی اور کمرہ بند کر کے باہر نکل گئی۔

حیدرآباد: اے پی کے وشاکھا پٹنم میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں معمولی بات پر ایک بہو نے اپنی ساس کو بے دردی سے قتل کر دیا۔

متعلقہ خبریں
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
شوہر کا ماں کے ساتھ وقت گزارنا اور اسے رقم دینا گھریلو تشدد نہیں: کورٹ
66لاکھ استفادہ کنندگان میں وظائف کی تقسیم کا آغاز
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی


تفصیلات کے مطابق، پندرورتی کی رہنے والی جینتی کنکا مہالکشمی (66) مشتبہ حالات میں ہلاک ہوگئی۔ پولیس نے ابتدا میں اسے آگ لگنے کا حادثہ سمجھا، مگر جانچ کے دوران چونکا دینے والے انکشافات سامنے آئے۔ معلوم ہوا کہ مہالکشمی کا اس کی بہو نے منصوبہ بند طریقہ سے قتل کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق، للیتا اپنی ساس سے تنگ آ چکی تھی کیونکہ وہ بار بار کام کے لئے اسے ٹوکتی رہتی تھی۔ اس نے ’چور اور پولیس‘ کا کھیل کھیلنے کے بہانے ساس کو بیٹھنے کو کہا۔

جب مہالکشمی راضی ہوئیں، تو للیتا نے اس کے ہاتھ، پاؤں باندھ دیئے اور آنکھوں پر پٹی باندھ کر اس پر پٹرول چھڑک دیا۔ پھر پوجا کے کمرے سے جلتا ہوادیا لاکراس سے آگ لگا دی اور کمرہ بند کر کے باہر نکل گئی۔


بعد ازاں وہ روتی ہوئی پڑوسیوں کو بلانے لگی کہ میری ساس جل رہی ہیں!تمام نے اسے حادثہ سمجھ کر افسوس ظاہر کیا۔ پولیس نے بھی ابتدا میں اسے اتفاقی آگ کا واقعہ مانا، مگر جب للیتا کے رویہ پر شک ہوا تو گہرائی سے جانچ کی۔

سخت پوچھ گچھ پر للیتا نے جرم قبول کر لیا اور بتایا کہ ساس کی باتوں سے تنگ آ کر اس نے قتل کیا۔
پولیس نے للیتا کو گرفتار کر کے ریمانڈ پر بھیج دیا۔