آندھراپردیش

بیٹی سے محبت کی شادی، سسرے نے داماد کو شدید زخمی کردیا

یہ شادی آریہ سماج مندر میں ہوئی تھی۔شری وانی نے اپنے باپ سے خطرہ کی شکایت پولیس سے کی تھی جس کے بعد پولیس نے اس کے ارکان خاندان کو طلب کرتے ہوئے ان کی کونسلنگ کی تھی۔

حیدرآباد: بیٹی سے محبت کی شادی پر سسر نے داماد پر حملہ کرتے ہوئے اس کو شدید زخمی کردیا اوربیٹی کو اپنے ساتھ لے گیا۔یہ واقعہ آندھراپردیش کے ایلورو میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق ضلع کے سیتارام پور کی شری وانی اور ومشی ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے۔

متعلقہ خبریں
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
آوارہ کتوں کے حملہ میں چار بچے شدید زخمی
جسٹس سید شاہ محمد قادری کی بڑی صاحبزادی کا انتقال
Love Marriage پر جھڑپ، 3 نوجوان ہلاک
بنجارہ ہلز میں طالب علم پر قاتلانہ حملہ،نوجوان شدید زخمی

اس بات کی اطلاع لڑکی کے ارکان خاندان کو ہوئی جنہوں نے اس شادی کو قبول کرنے سے انکار کردیا۔یہ شادی آریہ سماج مندر میں ہوئی تھی۔شری وانی نے اپنے باپ سے خطرہ کی شکایت پولیس سے کی تھی جس کے بعد پولیس نے اس کے ارکان خاندان کو طلب کرتے ہوئے ان کی کونسلنگ کی تھی۔

اس کے باوجود لڑکی کے باپ کے رویہ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔اس نے رشتہ داروں کے ساتھ داماد ومسی کے گھر پر حملہ کر دیا اوربیٹی کو اپنے ساتھ لے گیا۔اس حملہ میں زخمی ومسی سرکاری اسپتال میں زیرعلاج ہے۔ اس کی شکایت پر پولیس نے معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔