حیدرآباد

وزیر اعظم نے سکندرآباد۔وشاکھاپٹنم دوسری وندے بھارت ٹرین کو ورچول طریقہ سے جھنڈی دکھائی

مرکزی وزیر سیاحت و ثقافت کشن ریڈی نے اس موقع پر کہا ہے کہ مرکزی حکومت ریاست تلنگانہ میں ریلوے نیٹ ورک اور انفراسٹرکچر کی ترقی کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پر منعقدہ ایک پروگرام میں شرکت کی۔

حیدرآباد: وزیر اعظم نریندر مودی نے احمد آباد سے سکندرآباد۔وشاکھاپٹنم دوسری وندے بھارت ٹرین کو ورچول طریقہ سے ہری جھنڈی دکھائی۔ اس کے علاوہ، وزیر اعظم نے ریاست میں 50 سے زیادہ ایک اسٹیشن۔ ایک پروڈکٹ اسٹال کا افتتاح کیا۔ ان میں سے پانچ سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پر قائم کیے گئے ہیں۔ قاضی پیٹ۔بلہارشاہ اور قاضی پیٹ۔وجئے واڑہ سکشن ٹرپلنگ پروجیکٹ بھی قوم کے نام کئے گئے۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
خواتین کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وزیراعظم لب کشائی پر مجبور :اسد اویسی
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید

 راماگنڈم، سلطان آباد میں پی ایم گتی شکتی ریلوے ٹرمینلس اور چار مقامات پر فرائٹ شیڈز بھی قوم کے نام کئے۔ ریاست میں پہلی بار سکندرآباد اسٹیشن پر جن اوشدھی کیندر کھولا گیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے احمد آباد سے عملی طور پر 85 ہزار کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کا آغاز کیا۔

مرکزی وزیر سیاحت و ثقافت کشن ریڈی نے اس موقع پر کہا ہے کہ مرکزی حکومت ریاست تلنگانہ میں ریلوے نیٹ ورک اور انفراسٹرکچر کی ترقی کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پر منعقدہ ایک پروگرام میں شرکت کی۔ اس موقع پر کشن ریڈی نے کہا کہ ریاست کے ریلوے بجٹ میں پچھلے دس سالوں میں 20 گنا اضافہ ہوا ہے۔

 وزیر موصوف نے کہا کہ حکومت ریاست میں ریلوے کے بنیادی ڈھانچے اور جدید مسافروں کی سہولیات کی ترقی کو ترجیح دے رہی ہے۔کشن ریڈی نے کہا کہ چرلہ ریلوے ٹرمینل کا بھی جلد افتتاح کیا جائے گا۔ساوتھ سنٹرل ریلوے کے جنرل منیجراے کے جین نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے نے نئی تاریخ رقم کی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ان پراجکٹس سے ملک میں نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے نوجوان فیصلہ کریں گے کہ وہ کیا سہولیات چاہتے ہیں اور کس قسم کی ٹرینیں چاہتے ہیں۔

a3w
a3w