حیدرآبادصحت

آکار آشاہا سپٹل کی جانب سے مفت سرجری کی سہولت

ہاسپٹل کے ذمہ داروں نے بتایا کہ نیکی کی جذبہ کے تحت عوام کو سہولت پہنچانے اور ان کی زندگی میں نئی روشنی لانے کے مقصد کے تحت یہ مفت سرجری کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔

حیدرآباد: آکار آشا ہاسپٹل کوکٹ پلی کی جانب سے مفت سرجری کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں
ایمس میں پیٹھ سے چاقو نکالنے کی کامیاب سرجری
جسپریت بمراہ کی سرجری کامیاب

ہاسپٹل کے ذمہ داروں نے بتایا کہ نیکی کی جذبہ کے تحت عوام کو سہولت پہنچانے اور ان کی زندگی میں نئی روشنی لانے کے مقصد کے تحت یہ مفت سرجری کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔

پیدائشی نقص کو ٹھیک کرنا، آگ سے جلنے کی وجہ سے جلد کا نکل جانا، ناک کا دب جانا یا کوئی بھی اسی طرح کا جلد سے جڑ ا مسئلہ ہو جس کے لئے سرجری کی ضرورت ہو تو ہاسپٹل اسے مفت فراہم کرے گا۔

دوائیں بھی مفت فراہم کی جائیں گی۔ کوئی بھی ہندوستانی شہری اس سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔

عالمی یوم معذورین کی مناسبت سے یکم دسمبر تا 3تاریخ کے دوران پچاس مریضوں کی سرجری کی جائے گی۔

اس دوران مریض اور اس کے ساتھ رہنے والے فرد کو بھی رہنے اور کھانے کی مفت سہولت رہے گی۔

مزید تفصیلات کے لئے آکار آشا ہاسپٹل، روبرو میٹر A782، کوکٹ پلی، فون: 7337318544،9650103350پر ربط کیا جاسکتا ہے۔

a3w
a3w