دہلی

حکومت بنتے ہی 15 اگست تک 30 لاکھ اسامیوں پر بھرتی شروع کردیں گے: راہول گاندھی

راہول گاندھی نے کہا کہ ملک کے نوجوانو، ہندوستان میں 4 جون کو مخلوط حکومت بننے جا رہی ہے اور ہماری گارنٹی ہے کہ 15 اگست تک ہم 30 لاکھ خالی سرکاری آسامیوں پر بھرتی کا عمل شروع کر دیں گے۔

نئی دہلی:کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے ملک کے نوجوانوں کو یقین دلایا ہے کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی کے بہکاوے میں نہ آئیں اور کانگریس کو ووٹ دیں انہوں نے کہا کہ اگر 4 جون کو لوک سبھا کے انتخابی نتائج کے مطابق مرکز میں انڈیا اتحاد کی مخلوط حکومت بنتی ہے تو 15 اگست تک 30 لاکھ سرکاری آسامیوں پر بھرتی کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
ہندوستان ایک ملک ایک سول کوڈ کی طرف بڑھ رہا ہے: نریندر مودی (ویڈیو)
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)
گوالیار کی شاہی ریاست نے انگریزوں کی حمایت کی تھی:پون کھیڑا
فرخ آباد کے ساتھ میرے تعلق کو کتنی مرتبہ آزمایا جائے گا: سلمان خورشید
دہشت گردی پر دُہرے معیار کی کوئی گنجائش نہیں، برکس چوٹی کانفرنس سے مودی کا خطاب

 نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کے نوجوانو، ہندوستان میں 4 جون کو مخلوط حکومت بننے جا رہی ہے اور ہماری گارنٹی ہے کہ 15 اگست تک ہم 30 لاکھ خالی سرکاری آسامیوں پر بھرتی کا عمل شروع کر دیں گے۔

نریندر مودی کے جھوٹےپروپیگنڈہ سے مت بھٹکنا، اپنے مسائل پر قائم رہنا ، انڈیا اتحاد پر یقین رکھنا ، نفرت نہیں ، نوکری کا انتخاب کریں۔