حیدرآباد
تلنگانہ میں کانگریس کی سونامی، ریونت ریڈی چیف منسٹر ہوں گے: بنڈلہ گنیش
تلنگانہ میں کانگریس کی سونامی آئے گی۔ ریونت ریڈی وزیراعلی بنیں گے۔تلنگانہ اسمبلی انتخابات کی گنتی 3 دسمبر کو ہوگی۔ تمام 49 مراکز میں گنتی کی جائے گی۔
حیدرآباد:تلگوفلموں کے اداکاربنڈلہ گنیش نے آج صبح صدرتلنگانہ کانگریس ریونت ریڈی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ کانگریس کو 90 حلقوں پر کامیاب ہوگی۔
تلنگانہ میں کانگریس کی سونامی آئے گی۔ ریونت ریڈی وزیراعلی بنیں گے۔تلنگانہ اسمبلی انتخابات کی گنتی 3 دسمبر کو ہوگی۔ تمام 49 مراکز میں گنتی کی جائے گی۔
صبح 8 بجے پوسٹل بیلٹ ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع ہوگا۔ اسٹرانگ رومس کے سامنے جہاں ای وی ایم محفوظ ہیں، مرکزی اور ریاستی فورسس کی طرف سے سیکورٹی کا انتظام کیا گیا ہے۔ اندر اور باہر سی سی ٹی وی کیمرے لگا کر خصوصی نگرانی کی جارہی ہے۔