تلنگانہ

تلنگانہ کے دوکلینکس پر ڈی سی اے کے چھاپے

ڈرگس کنٹرول ایڈمنسٹریشن (ڈی سی اے)، تلنگانہ نے ونپرتی اور نارائن پیٹ اضلاع میں دو کلینکس پر چھاپے مارتے ہوئے منشیات کا غیر قانونی ذخیرہ ضبط کیا جو فروخت کے لیے رکھاگیاتھا۔

حیدرآباد: ڈرگس کنٹرول ایڈمنسٹریشن (ڈی سی اے)، تلنگانہ نے ونپرتی اور نارائن پیٹ اضلاع میں دو کلینکس پر چھاپے مارتے ہوئے منشیات کا غیر قانونی ذخیرہ ضبط کیا جو فروخت کے لیے رکھاگیاتھا۔

متعلقہ خبریں
محترمہ احمدی بیگم کو تلنگانہ بیسٹ ٹیچر ایوارڈ
ایم بی اے میں 2598 نشستیں خالی
بھٹی وکرامارکا کی لاس ویگاس میں مائننگ ایکسپو میں شرکت
ڈرگس سے پاک تلنگانہ کی تعمیر، نوجوان تعاون کریں: جونیر این ٹی آر
محترمہ رفعیہ سلطانہ کو تلنگانہ بیسٹ ٹیچر ایوارڈ سے نوازا گیا

ایک اطلاع کی بنیاد پر، ڈی سی اے کے ڈرگ انسپکٹرس نے دو افراد کے کلینکس پر چھاپہ مارا جو یہ جھوٹا دعویٰ کر کے ادویات فروخت کر رہے تھے کہ وہ ایلوپیتھک پریکٹیشنر ہیں۔

پہلا چھاپہ ایک کلینک پر مارا گیا جسے ایک نااہل میڈیکل پریکٹیشنر ونپرتی ضلع میں چلارہاتھا۔ حکام نے 28 مختلف اقسام کی دوائیں ضبط کیں جو غیر قانونی طور پر فروخت کے لیے رکھی گئی تھیں۔

دوسرا چھاپہ نارائن پیٹ ضلع کے نڈوگورتھی گاوں کے ایک کلینک پر مارا گیا، جہاں ڈی سی اے نے 30 اقسام کی دوائیں ضبط کیں،یہ دوائیں غیر قانونی طور پر فروخت کے لیے رکھی گئی تھیں۔

عہدیداروں نے چھاپوں کے دوران کلینک میں کئی قسم کی اینٹی بائیوٹکس اورا سٹیرائڈس کا پتہ لگایا اور مجموعی طور پر 55,000 روپے کا سامان ضبط کیا۔

a3w
a3w