مذہب

سی سی ٹی وی کیمرہ نصب کرنے کا حکم

اسلام میں بلاضرورت تصویر کشی اور ویڈیو گرافی کی اجازت نہیں ہے؛ لیکن یہ بھی یہ ایک حقیقت ہے کہ ملک کے موجودہ حالات بہت ہی نازک اور ناموافق ہیں، آئے دن ماب لنچنگ،چوری، ڈکیتی، جان ومال کا تلف و ضیاع اور ہندو مسلم فساد کا خطرہ ہر وقت منڈلاتا رہتا ہے،

سوال:ملک کے موجودہ حالات میں آئے دن مدارس، مکاتب، مساجد اور دینی اداروں کو شر پسند عناصر مختلف طریقے سے نشانہ بنا رہے ہیں، بسا اوقات ان اداروں کوان کی وجہ سے کافی مالی نقصان ہوتا ہے،

کبھی کبھی یہ لوگ ان اداروں کو بدنام کرنے کے لیے ا ن میں ایسی چیزیں پھینک دیتے ہیں جو حکومت کی نگاہ میں مشتبہ اور قابل اعتراض ہوتی ہیں ،

نیز ہندو مسلم اختلافات کو بڑھاوا دینے کے لیے بھی یہ لوگ ایسی شرارت کرتے ہیں جس کی وجہ سے آپس میں نزاع پیدا ہو جاتی ہے؛ لہذا حفاظتی اور عمومی مصالح کے پیش نظر ان جگہوں میں سی سی ٹی وی کیمرہ نصب کرنا کیسا ہے؟( سید شاہنواز حسین، معظم جاہی مارکیٹ)

جواب:- اسلام میں بلاضرورت تصویر کشی اور ویڈیو گرافی کی اجازت نہیں ہے؛ لیکن یہ بھی یہ ایک حقیقت ہے کہ ملک کے موجودہ حالات بہت ہی نازک اور ناموافق ہیں، آئے دن ماب لنچنگ،چوری، ڈکیتی، جان ومال کا تلف و ضیاع اور ہندو مسلم فساد کا خطرہ ہر وقت منڈلاتا رہتا ہے،

ان حالات میں مدارس، مساجد اور دینی اداروں کی حفاظت بہت ہی اہم ہے، اور آپسی بھائی چارگی کے قیام،سماجی تناؤ اور اختلافات کو روکنے کی اشدضرورت ہے؛

لہذا اگر ایسی جگہوں میں عمومی مصلحت اور حفاظتی مقاصد کے پیش نظر سی سی ٹی وی کیمرہ نصب کیے جائیں تو اس میں کوئی قباحت نہیں؛

بلکہ یہ جائز اور درست ہے، اور اگر حکومت کی طرف سے ایسے کیمرے لگانے کا حکم ہو تو پھر ضروری ہے:

ويستثنى من النهي عن التجسس ما لو تعين طريقا إلى إنقاذ نفس من الهلاك مثلا كان يخبر ثقة بأن فلانا خلا بشخص ليقتله ظلما، أو بامرأة ليزني بها، فيشرع في هذه الصورة التجسس والبحث عن ذلك حذار من فوات استدراكه (عمدة القاري،كتاب الادب،باب ما ينهاى من التحاسد والتدابر:22/136)