تلنگانہ

تلنگانہ کے آصف آباد ضلع میں ہاسٹل میں مقیم طالبہ کی موت

ڈسٹرکٹ بی سی ویلفیر آفیسر نے کہاکہ اس طالبہ کو پچھلے کچھ دنوں سے سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے آصف آباد ضلع میں طالبہ کی موت ہوگئی۔اس طالبہ کی شناخت وینکٹالکشمی کے طورپر کی گئی ہے جو ضلع کے اندگولاپیٹا گاؤں کی ساکن ہے۔

متعلقہ خبریں
محبوب نگر: اقلیتی تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لیے چار ماہہ مفت فاؤنڈیشن کورس کی آخری تاریخ میں توسیع
محبوب نگر: المدینہ کالج میں ایک اور انجینئرنگ کالج کا اضافہ، حکومت تلنگانہ کی منظوری
محبوب نگر کوتعلیمی ہب میں تبدیل کا منصوبہ، جی کے انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کی منظوری
اردو ہال حمایت نگر میں آج اور کل قومی سمینار  – "حسرت موہانی” پر مقالوں کی پیشکشی
مادری زبانوں کی حفاظت و ترویج وقت کی اہم ترین ضرورت ہے: وزیر اقلیتی بہبود سے وفد کی ملاقات

یہ طالبہ ضلع مستقر کے بی سی پوسٹ میٹرک ہاسٹل میں ڈی ایڈ سال اول کی تعلیم حاصل کر رہی تھی، کل شام اس کی موت ہوگئی۔

ڈسٹرکٹ بی سی ویلفیر آفیسر نے کہاکہ اس طالبہ کو پچھلے کچھ دنوں سے سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا۔

اسے سانس لینے میں دشواری پر مقامی سرکاری اسپتال لے جایا گیا تاہم ڈاکٹرس نے اس کا معائنہ کرنے کے بعد اس کو مردہ قراردیا۔

اس واقعہ کا علم ہونے پر طالبہ کے رشتہ دار ضلع اسپتال پہنچے اور الزام لگایا کہ ہاسٹل میں وارڈن کی لاپرواہی سے طالبہ کی موت ہوئی ہے۔

بی جے پی ضلع ایس سی مورچہ کے نائب صدر جے راج اور سی پی ایم کے ضلع سکریٹری گروپ دیناکر بھی اسپتال پہنچے اور لڑکی سے انصاف کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے نصف شب کو اسپتال کے سامنے احتجاج کرنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا اور مقامی پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔

احتجاجیوں نے کلکٹر سے مطالبہ کیا کہ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔