تلنگانہ اسمبلی انتخابات: پولنگ میں لگاتار اضافہ، سہ پہر 3 بجے تک تقریباً 52 فیصد پولنگ
انتخابی عہدیداروں کے مطابق سہ پہر تین بجے تک ریاست بھر میں 51.89 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی۔ میدک ضلع میں 3 بجے تک سب سے زیادہ 89.69 فیصد رائے دہی ہوئی ہے۔ حیدرآباد میں سب سے کم 33.31 فیصد رائے دہی ریکارڈ کی گئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے لئے پولنگ جاری ہے۔ رائے دہندگان کی ایک بڑی تعداد اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کے لئے پولنگ بوتھوں پر جمع ہو رہی ہے۔
تین بجے کے بعد پولنگ میں دو گھنٹے سے بھی کم وقت رہ گیا تھا اور عام لوگوں کے ساتھ مشہور شخصیات بھی پولنگ اسٹیشنوں پر قطاروں میں لگ گئے۔ اس کے ساتھ ہی پولنگ کے تناسب میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے۔
انتخابی عہدیداروں کے مطابق سہ پہر تین بجے تک ریاست بھر میں 51.89 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی۔ میدک ضلع میں 3 بجے تک سب سے زیادہ 89.69 فیصد رائے دہی ہوئی ہے۔ حیدرآباد میں سب سے کم 33.31 فیصد رائے دہی ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح عادل آباد میں 62.34 فیصد، بھدرادری کوتہ گوڑم میں 58.38 فیصد، ہنمکنڈہ میں 49 فیصد، جگتیال میں 58.64 فیصد، جنگاؤں میں 62.24 فیصد، بھوپال پلی میں 64.3 فیصد، گدوال میں 64.45 فیصد، کاماریڈی میں 59.06، کریم نگر میں 56.04 فیصد، کھمم میں 63.62 فیصد، آصف آباد میں 59.62 فیصداور محبوب آباد میں 65.05 فیصد پولنگ ہوچکی ہے۔
اس کے علاوہ محبوب نگر میں 58.89 فیصد، منچرالہ میں 59.16 فیصد، ناگر کرنول میں 57.52 فیصد ، نلگنڈا میں 59.98 فیصد، نارائن پیٹ میں 57.17 فیصد، نرمل میں 60.38 فیصد، نظام آباد میں 56.05 فیصد، پداپلی میں 59.23 فیصد ، سرسلہ میں 59.23 فیصد، اور سنگاریڈی میں 56.23فیصد رائے دہی ریکارڈ کی گئی ہے۔
عہدیداروں نے انکشاف کیا ہے کہ سدی پیٹ میں 64.91 فیصد، سوریہ پیٹ میں 62.07 فیصد، وقارآباد میں 57.62 فیصد، ونپرتھی میں 60 فیصد، ورنگل میں 52.28 فیصد اور یادادری میں 64 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی۔