جرائم و حادثات

آصف نگر علاقہ میں خاتون کی مشتبہ حالت میں موت

آصف نگر پولیس حدود میں مشتبہ حالت میں ایک خاتون کی لاش دستیاب ہوئی۔ ذرائع کے بموجب مراد نگر کی 30سالہ عرشیہ بیگم کی شادی 5سال قبل شیخ رسول خان کے ساتھ ہوئی تھی۔

حیدرآباد: آصف نگر پولیس حدود میں مشتبہ حالت میں ایک خاتون کی لاش دستیاب ہوئی۔ ذرائع کے بموجب مراد نگر کی 30سالہ عرشیہ بیگم کی شادی 5سال قبل شیخ رسول خان کے ساتھ ہوئی تھی۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں پیش آیا افسوسناک واقعہ، فیس کی رقم نہ ہونے پر 19 سالہ لڑکی نے کی خودکشی
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
منریگا کا نام بدلنے کے خلاف تلنگانہ میں کانگریس کا احتجاج، اقلیتی بہببود کے وزیر محمد اظہرالدین کی بھی شرکت
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا

انہیں 2لڑکیاں بھی ہیں، جبکہ شیخ رسول خان کو پہلے سے ایک اور بیوی تھی۔ اس بات کا علم عرشیہ بیگم کو نہیں تھا۔ شادی کے ایک سال بعد عرشیہ بیگم کو دوسری بیوی ہونا کا علم ہوا۔

عرشیہ بیگم کے رشتہ داروں نے الزام لگایا کہ شیخ رسول خان حالت نشہ میں بیوی اور لڑکیوں کو مار پیٹ کیا کرتا تھااور سگریٹ سے جلاتا تھا۔

انہیں پڑوسیوں نے اطلاع دی کہ عرشیہ کی موت ہوچکی ہے جب کہ وہ لوگ پہنچنے پر لاش فرش پر پڑی ہوئی تھی۔ ان کے رشتہ داروں کا الزام ہے کہ رسول خان نے پھانسی دیکر مذکورہ خاتون کو قتل کردیا۔ آصف نگر پولیس مصروف تحقیقات ہے۔