سوشیل میڈیاشمالی بھارت
ٹرینڈنگ

بیوی نے شوہر پر ظلم کی حد پارکردی، شرمگاہ پرجلتے سگریٹ سے دیئے چُرکے (شرمناک ویڈیو وائرل)

منان زیدی نے اپنی بیوی کے ظلم وستم کو ریکارڈ کرنے کیلئے خفیہ کیمرےنصب کئے تھے ۔پولیس نے مہر جہاں کو 5 مئی کو اُس کے شوہر کی جانب سے کی گئی شکایت کے بعد گرفتار کرلیا۔ یہ درندہ صفت خاتون روزانہ اپنے شوہر پر ظلم وبربریت کرتی تھی۔

لکھنؤ: اترپردیش کے شہر بجنور سے ایک حیران کردینے والی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہورہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون اپنے شوہر کے ہاتھ پاؤں باندھ کر سگریٹ نوشی کرتے ہوئے اس  کے پرائیوٹ جگہ پر چرکے دے رہی ہے۔

متعلقہ خبریں
بی جے پی کے جھوٹ اور اگزٹ پولس سے چوکنا رہیں، زعفرانی جماعت دھاندلیاں کرسکتی ہے: اکھلیش
بچہ کی جنس کا پتا چلانے بیوی کا پیٹ چیرنے والے شخص کو سخت سزا
فیروزآباد کا نام چندرا نگر رکھنے کی تجویز کو منظوری
فرضی ہوائی ٹکٹ کا استعمال، ایرپورٹ پر خاتون گرفتار
نوجوان کی خودکشی، تبدیلی مذہب کیلئے دباؤڈالنے کا الزام

واضح رہے کہ منان زیدی نے مہر جہاں سے اپنی پسند کی (لومیاریج) 17 نومبر 2023 کی تھی۔ شادی کے چند دن بعد مہر جہاں نے منان زیدی کو اصرار کرنے لگی کہ وہ الگ گھر لیکر زندگی گزر بسرکریں گے۔ مہر جہاں کے مسلسل اصرار پر منان زیدی ایک الگ گھر لیکر زندگی گزارنے لگے۔

جیسے جیسے وقت گزرتا گیا مہر جہاں کے تیور بدلتے گئے۔ مہر جہاں سگریٹ نوشی،شراب نوشی اور کئی چیزوں کی عادی تھی۔ مہر جہاں اب کھلے عام یہ کام انجام دینے لگی۔ شوہر کے روکنے پر اُس نے منان زیدی پر ظلم کرنا شروع کردیا اور دھمکیاں دینے لگی کہ وہ اُس پر جھوٹے الزامات لگاکر اُسے جیل بھیج دے گی۔

منان زیدی نے اپنی بیوی کے ظلم وستم کو ریکارڈ کرنے کیلئے خفیہ کیمرےنصب کئے تھے ۔ پولیس نے مہر جہاں کو 5 مئی کو اُس کے شوہر کی جانب سے کی گئی شکایت کے بعد گرفتار کرلیا۔ یہ درندہ صفت خاتون روزانہ اپنے شوہر پر ظلم وبربریت کرتی تھی۔

متاثرہ منان زیدی نے الزام عائد کیا کہ اُس کی بیوی نے اُسے کھانے میں نشہ آور ادویات کھلا دیں اور اُس کے ہاتھ پیر پلنگ سے باندھ دیئے اور اُس کے جسم کو سگریٹ سے جلادیا۔

اس حیریت انگیز ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے  جس میں زیدی کی بیوی مہر جہاں اپنے شوہر کو سخت اذیتیں دیتی ہیں اور اُس کے سینے پر بیٹھ کر اُس کا گلہ گھونٹنے کی کوشش کرتی ہے۔ ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ مہر جہاں سگریٹ نوشی کرتے ہوئے اپنے شوہر کے جسم کو جلار ہی ہے اور اُسے سخت اذیتیں دے رہے ہیں۔ ویڈیو زیدی کے الزامات کی تصدیق کرتی ہے۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ منان زیدی نے اپنی اہلیہ کے مبینہ ظلم کے حوالےسے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مداخلت کی درخواست کی ہو۔ اس سے قبل بھی کی  بار مہر جہاں کے خلاف شکایات درج کرائی جاچکی تھیں اور ان شکایتوں میں کہا گیا تھا کہ مہر جہاں نے اپنے شوہر پر بے انتہا ظلم کررہی ہے۔

متاثرہ منان زیدی کی شکایت پر فوری کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے مہر جہاں کے خلاف تعزیات ہند آئی پی سی کی مختلف دفعات کے تحت قانونی کارروائی شروع کردی جس میں قتل کی کوشش، حملہ اور تشدد کے الزامات شامل ہیں۔ مہر کو مزید تفتیش کیلئے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ دھرم پال سنگھ نے کہاکہ شکایت کی بنیاد پر پولیس نے ملزمہ خاتون کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج کرکے اُسے گرفتار کرلیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

a3w
a3w